کراچی کے شہریوں کیلیے اہم خبر، ٹریفک پولیس کا سختیاں بڑھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔
شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے ای ٹکٹنگ سسٹم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ڈرائیورز کی تربیت کے لیے مشترکہ پروگرام پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام منی بسوں اور کوچز میں 27 اکتوبر 2025 تک جی پی ایس ٹریکر لازمی نصب کروائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
ملیر ماڈل کالونی چیک پوسٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 60 سالہ اشرف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث سر پر گہری چوٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم، پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔