بلوچستان میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
بلوچستان میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے کی اطلاعات کے بعد بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور ایکشن پر غورکیا جارہا ہے۔بلوچستان میں ڈیڑھ سے 2 لاکھ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ پولیس، کسٹم اور ایف سی بھی حصہ لےگی، اس حوالے سے صوبے بھر میں ان فورسز کے عملےکو ہدایات دے دی گئی ہیں۔اسی ضمن میں مستونگ میں کسٹم کے عملے نے ایک گودام پر چھاپہ مارکر 8 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی 11 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرلیں۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمے نے صوبے میں 40ہزارسے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پرو فائلنگ کی ہے،عملہ اب روزانہ کی بنیاد پر بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گاڑیوں کے خلاف کارروائی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں بلوچستان میں
پڑھیں:
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافی فنانسنگ کی منظوری دی
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز خاص طور پر بلوچستان میں پانی کے شعبے کے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے، جس سے جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف کروایا جائے گا اور پانی کے ضیاع میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
بلوچستان میں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کی وجہ سے زرعی شعبہ دباؤ میں ہے، حالانکہ صوبے کی معیشت کا دو تہائی حصہ اور 60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔ اس منصوبے سے صوبے کی ایک ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں پانی کی دستیابی بہتر ہوگی، اور ژوب و مُولا دریا بیسن میں روزگار کے نئے مواقع اور خواتین کے لیے معاشی فوائد پیدا ہوں گے۔
منصوبے میں جاپان فنڈ اور ہائی لیول ٹیکنالوجی فنڈ کی کو فنانسنگ بھی شامل ہے، جس سے اس کی تکنیکی اور مالی مضبوطی میں اضافہ ہوگا۔ اس اقدام سے بلوچستان میں پانی کی سپلائی مستحکم ہوگی اور زرعی پیداوار میں بہتری کے ساتھ معاشی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔