لاہور سے جاری بیان میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مین اسٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریہ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے موقف کی توہین کی ہے، یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے پاکستانی میڈیا کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں براہ راست تقریر نشر کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے، پاکستانی مین اسٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریہ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے موقف کی توہین کی ہے۔ یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ پاکستانی میڈیا کے اس غیر ذمے دارانہ طرزِ عمل پر سخت احتساب ہونا چاہیے تاکہ کوئی ادارہ نظریہ پاکستان سے خیانت اور مظلوموں کے خون سے بے وفائی نہ کر سکے۔ پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ ایسے کسی بھی بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے جو ظالم کے حق میں اور مظلوم کے خلاف ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی پارلیمنٹ

پڑھیں:

یورپی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے لئےکم از کم عمر 16 سال مقررکردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز: یورپی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کیلئے کم ازکم عمر 16 سال مقرر کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

میڈیاذرائع کے مطابق منظور ہونے والی قراردار میں کہا گیا کہ 16 سےکم عمر افراد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت نہ ہو۔

قرارداد میں کہا گیا کہ 16 سے کم عمرافراد والدین یا سرپرست کی اجازت سے سوشل میڈیا استعمال کریں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق قرارداد میں آن لائن سرگرمیوں کیلئے عمر کی حد 16 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد قانونی طور پرپابند نہیں یا کوئی پالیسی وضع نہیں کرتی۔

خیال رہےکہ دنیا بھر میں کم عمر صارفین کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ملائیشیا نے 16 سال سےکم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی کا فیصلہ کیا تھا جبکہ رواں ماہ ہی ڈنمارک نے 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلیا میں بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور کیا گیا تھا، اس حوالے سے امریکا میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف مقدمات بھی دائر کیے جا چکے ہیں

عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف نے میثاقِ جمہوریت کی دعوت دی، عطا تارڑ
  • سعودی ولی عہد کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے انکار پر ٹرمپ ناراض، اسرائیلی میڈیا
  • سعودی ولی عہد کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے انکار پر ٹرمپ ناراض؛ اسرائیلی میڈیا
  • MBS کا اسرائیل سے تعلقات بحالی سے انکار، ٹرمپ ناراض؛ اسرائیلی میڈیا
  • حکومت مستقبل میں براہِ راست بجلی کی خریداری نہیں کرے گی، اویس لغاری
  • یورپی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے لئےکم از کم عمر 16 سال مقررکردی
  • یورپی پارلیمنٹ  کی  سوشل میڈیا کے استعمال کیلیے کم از کم عمر 16 سال تجویز
  • نواز شریف کی اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ با نکتہ جواب
  • یورپی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا کے استعمال کیلیے کم سے کم عمر 16 سال مقرر کردی
  • اب لاہور اسٹیشن کے قلی براہِ راست انتظامیہ کے ماتحت کام کریں گے