خیبر پختونخوا میں سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر موجود غیر مشابہ دستخطوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے استعفے واپس کر دیے ہیں۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر کو 8 اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیرِاعلیٰ کے دفتر سے 2 استعفے موصول ہوئے، جن پر دستخط مختلف اور غیر مشابہ پائے گئے۔

اس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ کو 15 اکتوبر دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس طلب کر لیا ہے تاکہ استعفوں کی اصل حیثیت کی تصدیق کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کو اپنی پالیسی قومی پالیسی کے ساتھ ضم کرنا پڑےگی، وزیر دفاع خواجہ آصف

فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ اس وقت شہر سے باہر ہیں اور 15 اکتوبر کی شام پشاور واپس آئیں گے، جس کے بعد یہ معاملہ آئینِ پاکستان کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

Finally the resignation submitted on 8th Oct previously denied by Governor office also acknowledged.


I hereby Reconfirm that both Resignations (8th Oct & 11th Oct 2025) are bearing My Authentic Signatures. https://t.co/cNuV2GFCOp pic.twitter.com/YHHYrXsliJ

— Ali Amin Khan Gandapur (@AliAminKhanPTI) October 12, 2025

دوسری جانب وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر کے اعتراض پر ردِعمل دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ دونوں استعفوں پر دستخط میرے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کا اعتراض بے بنیاد ہے اور وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

ادھر خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں نئے قائدِ ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ انتخاب کے لیے 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے گئے ہیں جن میں:

تحریکِ انصاف کے سہیل آفریدی،
جے یو آئی (ف) کے مولانا لطف الرحمان،
مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہ جہان یوسف، اور
پیپلز پارٹی کے ارباب زرک خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ن لیگ کی حکومت بنانے کی تیاریاں ہورہی ہیں، شیخ وقاص اکرم کا دعویٰ

اپوزیشن جماعتوں کے درمیان متفقہ امیدوار لانے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے کہا کہ اپوزیشن ایک مشترکہ امیدوار میدان میں اتارنے پر متفق ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 145 ہے، جن میں 93 حکومتی اور 52 اپوزیشن ارکان شامل ہیں۔ نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبر پختونخوا سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا علی امین گنڈاپور غیر مشابہ دستخ گورنر فیصل کریم کنڈی گورنر ہاؤس

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا علی امین گنڈاپور گورنر فیصل کریم کنڈی گورنر ہاؤس فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا وزیر اعلی علی امین کے لیے

پڑھیں:

علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول،فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کردی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ انہیں علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے، اور اس استعفے کی فوری منظوری سے معذرت بھی کی ہے۔
مصدق عباسی، جو وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے انسداد بدعنوانی ہیں، نے یہ استعفیٰ گورنر ہاؤس پہنچایا۔ گورنر ہاؤس کے کیئر ٹیکر نے استعفیٰ وصول کرنے کی رسید جاری کی، جس پرڈھائی بجے دوپہر کا وقت درج ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے میڈیا کو بتایا کہ استعفیٰ 11 اکتوبر کی تاریخ سے ہے، اور اس کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر نے فوری منظوری دینے سے معذرت کی ہے، اور ابتدائی قانونی کارروائیاں انجام دی جا چکی ہیں۔ چونکہ اتوار ہے اور قانونی عملہ دستیاب نہیں ہوگا، گورنر ہاؤس نے استعفے سے متعلق آئینی تقاضوں، ممکنہ پیچیدگیوں اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور کے لیے پیر کو قانونی ٹیم طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پختونخوا کیلیے 4 امیدواروں میں مقابلہ، اپوزیشن کا انتخابی عمل کے بائیکاٹ پر غور
  • گورنر کے پی کے نے علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا 
  • گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا
  • گورنر پختونخوا نے علی امین کے دستخط پر اعتراض لگا کر استعفیٰ واپس کردیا
  • دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں، علی امین گنڈاپور
  • گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا
  • نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر
  • علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول،فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کردی
  • علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر خیبرپختونخوا