پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کیلئے سبق ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کیا تھا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔ پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق ہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی چند اہداف نشانہ بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ برطانیہ، سوویت یونین اور امریکہ کو ہرانے کی باتیں کرنے والے حقیقت سے لاعلم ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ، گورنر جعفر مندوخیل کا دارالشفاء امام خمینی کا دورہ
امام خمینی ہسپتال میں گفتگو کے دوران جعفر مندوخیل نے کہا کہ ایران کے تعاون سے فراہم کی گئیں چھ ڈائیلاسز مشینوں سے مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن میں واقع دارالشفاء امام خمینی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع سے مریض اپنے علاج کیلئے کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں، جو کوئٹہ شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں پر بھاری بوجھ بھی ہے۔ بدقسمتی سے پچاس سال گزرنے کے باوجود ہم کوئٹہ شہر میں کوئی بڑا جدید ہسپتال نہیں بنا سکے۔ آج بھی مریضوں کی ایک بڑی تعداد علاج کیلئے کراچی جانے پر مجبور ہے۔ جس سے مریضوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں اور بعض مریض تو راستے میں ہی مر جاتے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ حکومت اس حل طلب مسئلے کو حل کرنے کیلئے فوری ایکشن لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ لوگوں کو اپنے ہی صوبے میں معیاری علاج معالجے کی سہولیات میسر ہو۔
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے دارالشفاء امام خمینی ہزارہ ٹاؤن کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ جہاں موجود ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دینی علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کے قیام سے علاقے کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں اور ایران کے تعاون سے فراہم کی گئیں چھ ڈائیلاسز مشینوں سے مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگی۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبے کے تمام مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ اپنے صوبے کے عوام کی معاونت کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ اس سے قبل گورنر بلوچستان نے کڈنی ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ جہاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایرانی قونصل جنرل کے تعاون سے چار ڈائیلاسز مشینوں کی فراہمی سے کڈنی ہسپتال کے مجموعی معیار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ بات بھی باعث فخر ہے کہ یہی ڈائیلاسز مشینیں ایران میں ہی بنی ہیں۔ صوبہ بلوچستان اپنی ہی فیمیل سرجنز اور فزیشنز کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔