گورنر سندھ کا پاک فوج کو خراجِ تحسین، افغانستان میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور افغانستان میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کو سراہا ہے۔
کراچی سے اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی اشتعال انگیزی کا جواب حکمت اور قوت سے دیا گیا۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
شرجیل میمن کی سرحدوں پر افغانستان کی جارحیت کی مذمت، پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر کسی نے پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ کو چیلنج کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی اور برادرانہ تعلقات کی حمایت کی ہے، مگر قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سرحدوں پر افغانستان کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو جس جراٗت، مہارت اور عزم کے ساتھ جواب دیا ہے، وہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے، پاکستان کی سرحدوں پر حملہ دراصل ہمارے قومی وقار اور خودمختاری پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بنیان مرصوص اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب بھرپور طاقت سے دینا جانتا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ وطن کے سپاہی ہماری شان، فخر اور سلامتی کی ضمانت ہیں، ان کے حوصلے بلند ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ ایک چٹان کی طرح کھڑی ہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر کسی نے پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ کو چیلنج کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی اور برادرانہ تعلقات کی حمایت کی ہے، مگر قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔