گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔ پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی چند اہداف نشانہ بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ برطانیہ، سوویت یونین اور  امریکا کو ہرانے کی باتیں کرنے والے حقیقت سے لاعلم ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

گورنر سندھ کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تعیناتی سے متعلق ہماری مشاورت ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہیں اور پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تباہی کے ذمے دار بانیٔ پی ٹی آئی اور وہ لوگ ہیں جو 2018ء میں انہیں اقتدار میں لائے۔ بانیٔ کے اقتدار میں آنے کے بعد جو 4 سال گزرے ان ہی میں تباہی ہوئی، بہت کوششوں کے باوجود وہ 4 سالہ تباہی ختم نہیں ہو رہی، اس ساری تباہی کی ذمے دار اُس وقت کی اسٹیبلشمنٹ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کا ٹرائل چل رہا ہے، یہ سارے چہرے خود ہی اپنے انجام کو پہنچیں گے، مسلم لیگ ن کی ترجیحات ان کو انجام تک پہنچانا نہیں ہے، اس وقت ہماری ترجیحات یہ ہیں کہ ملک کو سنبھالا جائے۔

سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہیں:رانا ثناء اللّٰہ

انہوں نے کہا کہ جمہوریت مکالمے سے آگے بڑھتی ہے لیکن بانی پی ٹی آئی نے ڈیڈ لاک پیدا کیا۔

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک کو ترقی دی جائے، عام آدمی کو آسانی دی جائے، معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کی عزت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کرپشن سے متعلق رپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں، موجودہ حکومت یا پچھلی پی ڈی ایم کی حکومت میں کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، کرپشن کا کسی کے پاس ثبوت ہو تو سامنے لائے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت اپنا آپریشن سندور افغانستان کے ذریعے چلا رہا ہے، بھارت اب براہِ راست پاکستان پر یلغار کی جرأت نہیں کر سکتا، وہ افغانستان کو فنڈنگ کر کے گمراہ کر رہا ہے، ہم افغانستان کے اوپر کوئی جنگ مسلط نہیں کرنا چاہتے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی حکومت نے نہیں بلکہ اسپیکر نے کرنی ہے، موجودہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنی مدت پوری کرے گی۔

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ بھارتی میڈیا بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق بے بنیاد خبریں چلا رہا ہے۔ وہ بالکل صحت مند ہیں، ایکسر سائز بھی کررہے ہیں، جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کو مکمل سہولتیں دی جا رہی ہیں، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں بیٹھ کر اگر کوئی قیدی اسلام آباد پر چڑھائی کے منصوبے بنائے تو ملاقاتیں کیسے کروائیں؟ اس کی دو تین مثالیں پہلے بھی موجود ہیں کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ کون سا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ جیل میں بیٹھ کر ملک کے خلاف تحریک چلائی جائے، بانیٔ پی ٹی آئی کو کسی اور جیل میں منتقل کرنے کی کوئی تجویز نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ
  • بھارت مخالف مؤقف میں بڑا اعلان، سکھ فار جسٹس کی پاک فوج میں شمولیت کی پیشکش
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے استعفیٰ طلب کئے جانے کی خبریں زیر گردش
  • مولانا عبدالخبیر آزاد سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، علاقائی حالات اور مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال
  • افغانستان میں کارروائی سے متعلق خواجہ آصف کا مؤقف سامنے آ گیا
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
  • پاکستان کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی ضرورت ہے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
  • افغانستان پرحملہ نہیں کیا، پاکستان کارروائی کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے: آئی ایس پی آر
  • پاکستان مخالف پوسٹس میں بھارت، افغانستان، پی ٹی ایم ملوث
  • پاکستان مخالف پوسٹس: بھارت، افغانستان، پی ٹی ایم ملوث نکلے