لاہور میں مذہبی جماعت کے حامی وکلا کے مظاہرے کا معاملہ، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
مقدمہ اسلامپورہ تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے مظاہرہ کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور تشدد کیا۔ ملزمان نے شاہراہ عام بند کرکے عوام الناس کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے حامی وکلاء کے لاہور میں ایوان عدل کے باہر احتجاج کرنے کے معاملے پر اسلامپورہ پولیس نے 30 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایوان عدل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وکلا نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں اور تشدد کرنے کی کوشش کی۔ اسلامپورہ پولیس نے صدر ینگ لائرز فورم غلام رسول سمیت 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمہ اسلامپورہ تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے مظاہرہ کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور تشدد کیا۔ ملزمان نے شاہراہ عام بند کرکے عوام الناس کیلئے مشکلات پیدا کیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق ملزمان نے ایف آئی آر کے
پڑھیں:
میرپور خاص: جوڈیشل مجسٹریٹ 2نے 22ملزمان کے خلاف چالان منظور کرلیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ 2 کی عدالت کی جانب سے 22 ملزمان کے خلاف چالان منظور، 3 ملزمان اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سیٹلائٹ ٹائون پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 64 میں عدالت میں کیس کے فائنل چالان پر سماعت ہوئی، جس میں 19 ضمانت پر رہا ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ 2 کہ عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری کی تصدیق کے بعد مقدمے کے فائنل چالان پر حکم صادر کیا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر (ADPP)، ملزمان کے وکیل فرحان بوزدار ایڈوکیٹ، تفتیشی ٹیم کے رکن SIP عبدالوحید اور مدعی مقدمہ بھی عدالت میں موجود تھے۔