پشاور، شہری نے اپنی 2جڑواں بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (اے پی پی) پشاور کے نواحی علاقے چمکنی مسلم سٹی فیزون میں ایک شخص نے اپنی دو جڑواں بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا ۔خودکشی کرنے والے گھر کے سربراہ کی شناخت فضل حیدر ولد شیر غنی سکنہ نوشہر ہ کے نام سے ہوئی ، مقتول بیوی کی شناخت لبنیٰ اور دو چھ سالہ جڑواں بیٹیوں میں ایک منہا اور دوسری بیٹی میرحا شامل ہیں ۔متوفی پیشے کے لحاظ سے نوشہرہ ڈرائی پورٹ میں ملازمت کرتا تھا ،علی الصباح پہلے اپنی بیوی پھر بیٹیوں اور پھر خود کو گولی مار کر موت کو گلے لگا لیا ۔پولیس نے چاروں افراد ماں باپ اور دو بیٹیوں کی نعشیں تحویل میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھکر میں اغواء کیس کا ڈراپ سین، بیوی اور آشنا ہی شہری کے قاتل نکلے
پولیس بھکر نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی، لاش حیدرآباد تھل کے ریگستان کے ٹیلے میں دفن کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع بھکر کی آفیشل کالونی میں میاں بیوی کے اغواء کا معمہ حل ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیوی اور اس کا آشنا محمد عمران خان نامی شہری کے قاتل نکلے۔ پولیس بھکر نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی، لاش حیدرآباد تھل کے ریگستان کے ٹیلے میں دفن کی گئی تھی۔ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق نے کہا کہ پولیس نے ایک ہفتے کی انتھک محنت کے بعد اندھے قاتل کا سراغ لگایا، بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر (محمد عمران) کو قتل کیا ہے۔ ڈی پی او شہزاد رفیق نے کہا کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔