چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں ترجیح دی ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں ترجیح دی ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سری لنکا کی وزیراعظم ہرنی اماراسوریا سے ملاقات کی ۔وہ گلوبل لیڈرز کانفرنس آن ویمن میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔ منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سری لنکا کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی حمایت کرتا ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین سری لنکا کے ساتھ مل کر”بیلٹ اینڈ روڈ”کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر ، بندرگاہی معیشت، جدید زراعت، ڈیجیٹل اور سبز معیشت اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سری لنکا کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فریقین کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے سرحد پار گیمبلنگ اور آن لائن اسکیم جیسی مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔ سری لنکا کی وزیر اعظم امارا سوریا نے کہا کہ سری لنکا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،
ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر میں اپنی فعال شمولیت کو جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز افراتفری کا شکار موجودہ عالمی صورتحال میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا ان اقدامات کو نافذ کرنے اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعثمان بزدار دور کی 200 ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی ، سرکاری افسران ملوث قرار حماس کی سخت مخالفت کے باوجود فلسطینی اتھارٹی نے ٹونی بلیئر کو غزہ منصوبے کے لیے قبول کرلیا غزہ جنگ بندی کے بعد اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب ہے، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا اعلان کفیل کی شرط ختم! سعودی عرب میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا نیا قانون نافذ چین کا امریکی جہازوں سے خصوصی بندرگاہ فیس وصول کرنے کا اعلان حماس کا بڑا اقدام، 20 یرغمالیوں کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے خواتین کی ہمہ جہت ترقی کیلئے’’چینی حل‘‘نیا راستہ فراہم کرتا ہے، چینی میڈیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی: سعد رفیق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان قوم کی ہر مشکل مرحلے پر دینی بھائی اور ہمسایہ جان کر مدد کی لیکن بد قسمتی سے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمیں جواب میں خیر نہیں ملی۔
اپنی ٹوئٹ میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ جنرل مشرف اور اس کے چند بزدل ساتھیوں کی افغانستان پر امریکی قبضے کے جُرم میں شرمناک اعانت کو کبھی پاکستانی قوم کی رائی برابر حمایت حاصل نہیں تھی، وہ ہمیشہ پاکستانیوں کی نفرت کا شکار رہے۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں افغان مہاجرین دہائیوں تک پاکستان میں بسے اور لاکھوں آج بھی یہیں کاروبار زندگی میں مصروف ہیں، پاکستان کی موجودہ اور سابقہ سیاسی و فوجی قیادتوں نے بارہا موجودہ افغان حکومت کو ٹی ٹی پی کی سرپرستی نہ کرنے اور پاکستان پر دہشت گرد حملوں کیلئے انھیں افغان سرزمین کو بطور لانچنگ پیڈ استعمال کرنے سے روکے جانے کی درخواست کی۔
طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی
ان کا کہنا تھاکہ امارات اسلامی افغانستان کو پاکستان میں حملے اور تخریب کاری روکنے کیلئے اپنا اثر استعمال کرنے کیلئے کہا گیا، پاکستان پر بار بار حملے کرنیوالے خوارج کو پناہ نہ دینے اور پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن ہماری کوئی بات نہیں مانی گئی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کے پاس اپنی سکیورٹی فورسز اور عوام پر افغانستان سے حملہ آور دہشت گرد گروپوں کو روکنے کیلئے اب ڈائریکٹ ایکشن کے سوا کیا راستہ باقی بچا ہے؟
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ امارات اسلامی تمام بین الاقوامی قوانین کے تحت افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے سے روکنے کی پابند ہے، بہتر ہو گا کہ ہم پر جوابی حملے کرنے اور ایک نئی جنگ چھیڑنے کے بجائے فساد کی جڑ کو اپنی سرزمین سے اکھاڑ پھینکیں یا ان فسادیوں کو اپنی جنت میں بسا لیں۔
پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے کیلئے ہے،اسحاق ڈار
ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ سے قطعاً لڑنا نہیں چاہتے، یاد رکھیے کہ ہم امریکا، برطانیہ یا روس نہیں ہیں، ہم ہزاروں میل دور سے نہیں آئے، ہمیں آپ کی سرزمین کے ایک انچ پر قبضہ نہیں کرنا لیکن اپنی سرزمین پر ہونے والے حملے ہر حال میں روکنے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کبھی نہ بھولیں اہل پاکستان افغان عوام کی خوشحالی سلامتی، خود مختاری اور ترقی کے حامی ہیں، ہمارے تمام سیاسی و عسکری ادارے افغانستان کو امن و استحکام کا گہوارہ دیکھنا چاھتے ہیں لیکن جواب میں ایسی ہی گرمجوشی درکار ہے، جئیں اور جینے دیں۔
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی
مزید :