مریم نواز کا سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش، نرخ کم کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :مریم نواز نے ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر نرخ کم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے یکساں طرز کی ریڑھیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
سیمنٹ سستاہوگیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو سے متعلق بریفنگ دی گئی، پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سٹریٹجک پلان پیش کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک ایپلی کیشن کے ذریعے سنٹرل ڈیش بورڈ پرسبزیوں کی فراہمی سے متعلق تمام ڈیٹا میسر ہوگا، سبزیوں، دالوں کے سٹاک،آمد، نرخ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی ڈیٹا ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا، پرائس مانیٹرنگ اینڈ کنڑول سنٹر پر گندم کی پسائی اور آٹے کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا، سبزیوں منڈیوں میں ٹرکوں کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔
نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت
اجلاس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب بھر کی 239مریم نواز کاشتکاربازار/سبزی منڈیوں کی یکساں برانڈنگ پر اتفاق کیا گیا، مارکیٹ سٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔
فیصلہ کیا گیا کہ منڈیوں میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے میکینکل سویپر استعمال کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، رمضان میں ہر محلے میں سستے سٹال لگانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، تحفظ صارف قانون کے موثر نفاذ کے لئے اقدامات جا ئزہ لیا گیا۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، اپوزیشن کا شور شرابا
مریم نواز شریف نے کہا کہ نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تراقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہئیں، سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہئے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف سبزیوں کی سبزیوں کے کی ہدایت کیا گیا کے لئے
پڑھیں:
ٹی ایل پی احتجاج سے نظامِ زندگی درہم برہم، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ نظام میں تعطل کے باعث لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں،چند روز قبل 300 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 500 روپے میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے احتجاج سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا؟
دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بند گوبھی 120 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو، کھیرا 80 سے 140، شلجم 150 سے 300، میتھی 200 سے 400، اور پھلیاں 200 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔ اسی طرح مونگرے 80 روپے پاؤ سے بڑھ کر 120 روپے پاؤ اور ٹینڈے و کیا کدو 320 روپے فی کلو تک جا پہنچے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ احتجاجی دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے باعث سبزیوں کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں منڈیوں میں قلت اور قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کارکنان کا پولیس وین پر قبضہ، سرکاری بس پر حملہ
شہریوں نے مہنگائی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قیمتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، اور اب سبزیاں خریدنا بھی عوام کے لیے مشکل بنتا جا رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مؤثر اقدامات کرے تاکہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد پاکستان پنجاب ٹی ایل پی احتجاج قیمتیں لاہور