تبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات : رائیونڈ احتماع کیلئے سہولت فراہم کرنے کا حکم ‘ بروقت تیاری کے ذریعے آفات سے بچائو ممکن : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی۔ تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمات پر خراج تحسین کیا اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان کیا۔ ریلوے سٹیشن اور ائیرپورٹ سے الیکٹرو بس رائے ونڈ تک چلائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ جانے والے راستوں پر پیچ ورک لگانے اور رائیونڈ کی تین روڈز کی فوری تعمیر و مرمت کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یکم نومبر سے اجتماع کے ختم ہونے تک خصوصی صفائی مہم کا حکم دیا اور رائیونڈ میں سپیشل صفائی اور عرق گلاب کے چھڑکاؤ کی ہدایت بھی کی۔ تبلیغی جماعت کے اکابرین نے الیکٹرو بس پراجیکٹ کے اجرا اور چند ماہ میں 90 ہزار گھر بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف صاحب نے فوری طور پر تبلیغی جماعت اکابرین سے ملاقات کا کہا۔ مخلوق خدا کی خدمت، خالق کائنات کی عبادت کے جذبے سے کرتی ہوں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ عوام کی خدمت کی توفیق دے۔ مخالفین کی باتوں پر صبر کرتی ہوں لیکن بعض اوقات عوام کے لئے بولنا ضروری ہوتا ہے۔ صدق دل سے رضائے الٰہی کے لئے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ خدمت کا جذبہ سچا ہے اللہ تعالیٰ غیب سے وسائل مہیا کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرکز رائیونڈ کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر اظہار تشویش
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تراقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہیے۔ سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہیے۔