وزیر اعظم کی نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، پاک، افغان کشیدگی سے متعلق تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
راؤ دلشاد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، پاک، افغان کشیدگی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم اور میاں نواز شریف نے حکومتی پالیسیوں اور پارٹی امور پر بھی مشاورت کی ، وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ،میاں نواز شریف نے وزیراعظم کی قومی معاملات پر رہنمائی کی ،دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت،عزم اور وقار کی علمبردار ہے، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ، سعودی عرب کا اظہارِ تشویش
پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں انکی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے، افغان جارحیت کا جواب پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے،کمزوری کی علامت نہیں۔
پنجاب کے بارہ کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، امن چاہتے ہیں پر پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز میاں نواز شریف مریم نواز شریف نواز شریف نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :