Daily Mumtaz:
2025-11-27@17:11:25 GMT

افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب، 19 پوسٹوں پر پاک فوج کا قبضہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب، 19 پوسٹوں پر پاک فوج کا قبضہ

افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان حدود سے پاکستان پر ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ کے جواب میں رات گئے سے جاری جوابی آپریشن میں پاک فوج نے نہ صرف اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا بلکہ ان پوسٹوں پر بھی قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

زیرِ قبضہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے واضح مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھاری جانی و مالی نقصان کے بعد کئی افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ متعدد چوکیاں مکمل طور پر خالی ہو چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پوسٹوں پر

پڑھیں:

عدالت عظمیٰ نے قوم کو متعدد بار مایوس کیا، نثار کھوڑو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251126-08-19
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ 30 نومبر پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وہ سنگ میل ہے جس نے ملک کو جماعتی سیاست اور پارلیمانی جمہوریت کی نئی راہ دکھائی وہ حیدرآباد ڈویژن کے تنظیمی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر عوامی جلسوں تک پہنچایا اور سماجی انصاف پر مبنی سوشل ڈیموکریٹک سیاست کی بنیاد ڈالی۔نثار کھوڑو نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر 30 نومبر کو ملک کے ہر ضلع میں جلسے منعقد کیے جائینگے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے بھرپور ساتھ دیا، علی لاریجانی
  • غیر قانونی سِموں فروخت کرنے والی فرنچائزز کیخلاف کارروائیاں، متعدد گرفتاریاں
  • منچلوں کی رنگین محفل پر چھاپہ، 45 افراد گرفتار، بااثر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی
  • پشاور میں گیس کی مرکزی ٹرانسمیشن لائٹ پھٹ گئی، متعدد شہروں کو سپلائی بند
  • پشاور: حسن خیل میں گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر، متعدد شہروں کی گیس سپلائی معطل
  • عدالت عظمیٰ نے قوم کو متعدد بار مایوس کیا، نثار کھوڑو
  • پی ٹی آئی کے ارکان مستعفی، پنجاب میں کئی ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا
  • کیا بھارت افغانستان کے وسائل پر قبضہ جما لے گا؟ نئی سرمایہ کاری پیشکش نے سوالات کھڑے کر دیے
  • بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا فیصلہ
  • عالمی کوششوں کے باوجود اسرائیلی  جارحیت جاری ہے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف