افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ ناقابلِ قبول ہے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز نے مؤثر اور بروقت ردعمل دے کر دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اشتعال انگیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی پر زور مذمت
افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک پرامن ہمسایہ ہونے کے ناطے ہمیشہ برداشت اور حکمت کی پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے، مگر اگر ملکی سلامتی یا شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغان فورسز کی محسن نقوی
پڑھیں:
افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے: گورنر فیصل کنڈی
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں گورنر کے پی نے کہا ہے کہ ایسا اقدام معصوم جانوں کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی سے سرحد پر ہے، سیاسی اختلافات سے ہٹ کر سب کو سیکیورٹی اداروں کے ساتھ یکجا ہونا چاہیے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کے مطابق خیبر پختون خوا کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔