ریاض:

پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی فورسز کے مؤثر جواب کے بعد سعودی عرب نے سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کے حل کے لیے تحمل اور مکالمے کا راستہ اپنائیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں حالیہ جھڑپوں اور کشیدگی پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں اور بات چیت، حکمت اور تحمل کا مظاہرہ کریں، تاکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

سعودی حکومت نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ وہ ایسی تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جو امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کا باعث بنیں خاص طور پر پاکستانی اور افغان عوام کے بہتر مستقبل کے لیے۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ برادر اقوام پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے تاکہ دونوں قومیں خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ،نیشنل گارڈز زخمی، حملہ آور افغان شہری نکلا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے نزدیک پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے اچانک گارڈز پر فائر کھول دیا، جس کے بعد پورا علاقہ ہنگامی طور پر سیل کر دیا گیا۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو موقع سے گرفتار کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے نام سے ہوئی ہے، جو 2021 میں امریکہ آیا تھا۔
فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو کچھ وقت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور قریبی سڑکوں پر شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکرٹری نے کہا ہے کہ مختلف ادارے مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کو “دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بائیڈن دور میں ملک میں داخل ہونے والے تمام غیر ملکی افراد کی دوبارہ اسکریننگ کی جائے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں حملہ آور کوجانور قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل گارڈز پر حملے کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔
زخمی دونوں اہلکاروں کا تعلق ویسٹ ورجینیا سے بتایا گیا ہے۔ ریاست کے گورنر نے کہا کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کو کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا، تاہم صورتحال بہتر ہونے پر معمول کی پروازیں بحال کر دی گئیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ سامنے آگیا
  • دھرمیندر کے انتقال کے بعد ہیما مالنی کا پہلا جذباتی ردعمل سامنے آگیا
  • وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا افغان شہری کون ہے؟ تازہ انکشافات سامنے آگئے
  • وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا افغان شہری کون ہے؟ تازہ انکشافات سامنے آگئے
  • وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ،نیشنل گارڈز زخمی، حملہ آور افغان شہری نکلا
  • ٹرمپ بن سلمان ملاقات تناو اور کشیدگی کا شکار رہی، رپورٹ
  • سعودی عرب نے عالمی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے، محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات؛ سکیورٹی تعاون، تربیتی پروگرام پر اتفاق
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق اہم جیل رپورٹ سامنے آگئی
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں جیل سپریڈنٹ کا اہم جواب سامنے آگیا