مریم نواز کی سعودی وفد سے عربی میں گفتگو: ’جلاوطنی میں سیکھا گیا علم آج پاکستان کا وقار بڑھا رہا ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے وفد سے عربی میں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔
پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی وفد کے ساتھ عربی زبان میں گفتگو کی، جس پر شرکا حیران رہ گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی وفد سے روانی سے عربی میں گفتگو کر کے سب کو حیران کر دیا۔
یہ وہ صلاحیت ہے جس سے دنیا اب تک ناواقف تھی ۔۔ جلاوطنی کے ایّام میں سیکھا گیا علم آج سفارت کاری میں پاکستان کا وقار بڑھا رہا ہے۔ pic.
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) October 11, 2025
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہم سب کے لیے جان سے زیادہ مقدس ہیں، ان مقدس مقامات کی پاسبانی کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ایامِ جلاوطنی کے دوران میں نے کئی سال جدہ میں گزارے ہیں، اس لیے میں اعتماد سے کہہ سکتی ہوں کہ جدہ میرے لیے لاہور کی طرح ہی مانوس شہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے اور سعودی قیادت کے پاکستان پر اعتماد کرنے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
اس موقع پر سعودی شہزادہ منصور بن محمد نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب کی زمین زرخیز ہے اور اس صوبے کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ ہم پنجاب میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور کھیلوں میں تعاون کے معاہدے
مریم نواز کے عربی زبان میں گفتگو کرنے پر سینیئر صحافی حسن ایوب نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ صلاحیت ہے جس سے دنیا اب تک ناواقف تھی، جلاوطنی کے ایام میں سیکھا گیا علم آج سفارت کاری میں پاکستان کا وقار بڑھا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سعودی عرب تعلقات سعودی وفد شرکا حیران عربی زبان میں گفتگو مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سعودی عرب تعلقات سعودی وفد شرکا حیران عربی زبان میں گفتگو مریم نواز وی نیوز مریم نواز میں گفتگو سعودی وفد کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز کا افغانستان کو منہ توڑ جواب پر فوج کو خراج تحسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-7
لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان جارحیت کا جواب پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے، کمزوری کی علامت نہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے، پنجاب کے 12 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، امن چاہتے ہیں، پر پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔