سعودی عرب اور چین کی مدد سے پاکستان میں توانائی کے اہم منصوبوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں انقلاب متوقع ہے جس میں جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے خودانحصاری کی راہ ہموار ہورہی ہے جبکہ گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل درآمد اور پالیسی سطح پر اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔سکھر میں پاور پراجیکٹ اور جنوبی سندھ میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

سعودی عرب اور چین کی مدد سے توانائی کے اہم منصوبوں ہائیڈرو اور سولر پروڈکشن کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔دوسری جانب شنگھائی الیکٹرک کی تھر کول بلاک میں سرمایہ کاری اور بران فیلڈ ریفائنریوں کی اپگریڈیشن شروع کردی گئی ہے اور ماڑی پٹرولیم، اٹک، وزیرستان اور دادو میں گیس کی نئے ذخائر دریافت اور توانائی میں خودکفالت کی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی اے ایس ایس میں پاکستان۔بھارت تعلقات پر کتاب کی تقریبِ رونمائی حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کےلئے مہلت مانگ لی ڈیجیٹل معیشت کا نفاذ؛ مصنوعی ذہانت ملکی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی، وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ کا چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلےمیں ماراگیا مذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ، پنڈی اسلام آباد میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی بری طرح متاثر جنگ بندی: فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: توانائی کے

پڑھیں:

آئی پی پیز کیساتھ ماضی میں ہونیوالے معاہدے شفاف نہیں تھے، وزیرتوانائی

 

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کرچکے ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں ہونے والے معاہدے شفاف نہیں تھے۔ پاکستان میں صاف انرجی کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے۔ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔توانائی کے شعبے میں پہلی بار مکمل منصوبہ بندی کےساتھ اصلاحات کیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع میں اضافہ ہو رہا ہے جو کم قیمت بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں 19 ہزار میگاواٹ سولر بجلی بن رہی ہے۔ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پہلی دفعہ مستقبل کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ نیٹ میٹرنگ کے نطام میں بہتری کی ضرورت ہے۔ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ توانائی کے شعبے میں نجکاری کا عمل بھی اصلاحات کا حصہ ہے۔ وزارت توانائی نے اٹھائیس اہم اصلاحات کی نشاندہی کی ہے۔ مقابلہ جاتی توانائی مارکیٹ آئندہ چند ماہ میں شروع ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس اختتام پذیر، اہم مفاہمتی یادداشتوں اور پروٹوکول پر دستخط
  • وفاقی حکومت کی نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کی تیاری
  • حکومت کی نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کی تیاری
  • حکومت مستقبل میں براہِ راست بجلی کی خریداری نہیں کرے گی، اویس لغاری
  • آئی پی پیز کیساتھ ماضی میں ہونیوالے معاہدے شفاف نہیں تھے، وزیرتوانائی
  • پاکستان میں بے گھر لوگوں کے لیے cپروگرام کا آغاز
  • ریاض میں بین الاقوامی کھجور کانفرنس ونمائش کا آغاز
  • 8 سال سے لیپ ٹاپ بیٹریوں سے گھر کو بجلی فراہم کرنے والا شہری
  • چین پاکستان میں “روف ٹاپ سولرانرجی” کے انقلاب کو آگے بڑھا رہا ہے، برطانوی میڈیا
  • چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی بنیادیں مضبوط ہیں، چینی صدر