حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کیلیے مہلت مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سیلاب کے باعث صوبوں نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی ہے۔ سیلاب سے زرعی معیشت متاثر ہونے کے سبب صوبے فوری طور پر ایگریکلچر انکم ٹیکس نافذ کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے لیے 4 اہم نکات پر ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے اور کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ کے نکات بھی مذاکرات کا حصہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کے لیے مہلت طلب کی ہے جب کہ آئی ایم ایف کی جانب سے سرکاری سطح پر گندم خریداری کے لیے اوپن مارکیٹ یا نجی شعبے سے خریداری کا میکنزم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم نے اسٹرکچرل بنچ مارکس پر نرمی کی درخواست بھی کی ہے تاکہ معاہدہ جلد از جلد مکمل ہو سکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرپشن اینڈ گورننس آئی ایم ایف کے لیے
پڑھیں:
وفاقی بیورکریسی کے تبادلے ؛ سلطان احمد چوہدری آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات
سٹی 42: وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے سلطان احمد چوہدری کو نیا آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کیا گیا ہے.
پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر سلطان احمد چوہدری پنجاب حکومت میں تعینات تھے، موجودہ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بی اے ناصر رواں ماہ 30 نومبر کو ریٹائر ہوں گے، بی اے ناصر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سلطان احمد چوہدری یکم دسمبر سے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا چارج سنبھالیں گے،
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
علاوہ ازیں وزیراعظم نے وقاص انور کو ممبر پلاننگ کمیشن (انفراسٹرکچر اینڈ ریجنل کنیکٹیوٹی) مقرر کر دیا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) وقاص انور کی تقرری کنٹریکٹ پر دو سال کے لیے کی گئی ہے،۔
ایس پی کیپٹن (ر) سلیم عباس کلاچی کو فیڈرل کانسٹیبلری میں تعینات کیا گیا ہے، پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر کیپٹن (ر) سلیم عباس کلاچی تقرری کے منتظر تھے۔
ایڈیشنل سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن ڈاکٹر محمد طارق موج کا تبادلہ کر کے انہیں سیکریٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ او ایس ڈی جمیل اختر خان کو ڈپٹی سیکریٹری ریونیو ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی سیکریٹری ریونیو ڈویژن محمد خان بابر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں.
نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار