انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، 2 فاسٹ بولر اور 2 اسپنر کے ساتھ اترنے کی حکمت عملی اپنائے گی۔ وائرل فیور کے سبب دائیں ہاتھ کے اسپنر ساجد خان کی جگہ آصف آفریدی 11 رکنی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.

49 کی اوسط سے 198وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کے ساتھ تجربے کار اسپنر نعمان علی ہوں گے، 39 سال کے نعمان علی نے 19 ٹیسٹ میں 24.75 کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

فاسٹ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں، 31 ٹیسٹ میں 116 وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر کے نئی گیند پارٹنر حسن علی ہوں گے۔

24 ٹیسٹ میں 80 وکٹیں لینے والے دائیں ہاتھ کے تیز بولر حسن علی نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلا تھا۔

پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق کریں گے۔ جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے 11 کھلاڑی یہ ہوں گے!

امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود ( کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور آصف آفریدی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹیسٹ میں ہاتھ کے

پڑھیں:

لاہور ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز جاری

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔

دوسرے روز محمد رضوان نے 62 اور سلمان علی آغا نے 52 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے تھے۔

امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، انہوں نے 153 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی اور اس دوران 1 چھکا اور 9 چوکے لگائے۔

کپتان شان مسعود 76، اسٹار بیٹر بابر اعظم 23، عبداللّٰہ شفیق 2 اور سعود شکیل صفر رنز بنا کر پویلین لوٹے ہیں۔

پہلی دن کے اختتام پر محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ جنوبی افریقا کے سینورن موتا سامی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ ہم نے ایسی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیلی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے شان مسعود (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان قومی ٹیم میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم: پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا نے 6 وکٹوں پر216 رنز بنالئے
  • پاکستان جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم پہلی اننگز 378 رنز بنا کر آؤٹ
  • پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز: جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستانی ٹیم 378 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی
  • لاہور ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز جاری
  • پہلاٹیسٹ: جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان نے5 وکٹ پر 313 رنز بنالیے
  • پہلا ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • ٹیسٹ سیریز:  پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے ٹیم فائنل، آصف آفریدی ڈیبیو کریں گے