پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی انگور اڈہ سیکٹر میں رات گئے شروع کی گئی جو اب بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستان کے خلاف حملے کیے جاتے تھے۔

پاک فوج کی پیش قدمی دیکھتے ہی افغان فوجی اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے، جس کے بعد پاکستانی اہلکاروں نے ان پر قومی پرچم بلند کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق سیکٹر کی بیشتر پوسٹیں اب پاکستانی کنٹرول میں آ چکی ہیں اور پاک فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ ڈالر سے زائد کمی

اعلامیہ کے  مطابق 13.32 کروڑ ڈالر کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 نومبر تک 19.605 ارب ڈالر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے  مطابق 13.32 کروڑ ڈالر کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 نومبر تک 19.605 ارب ڈالر تھے۔ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 92 لاکھ ڈالر اضافے سے 14.56 ارب ڈالر رہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 14.24 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.04 ارب ڈالر رہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ ڈالر سے زائد کمی
  • امریکہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کر دیں
  • بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والا نایاب سامبر جنگل میں چھوڑ دیا گیا
  • متین فکری ؒتحریک آزادی کشمیر کے مخلص ترجمان تھے،سید صلاح الدین
  • ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ، پاکستانی فضائی حدود سے متعلق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے کیا کہا؟
  • برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں پاکستانی سب سے آگے
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ: شواہد کے مطابق دہشت گرد افغان، آئی جی خیبر پختونخوا
  • برطانیہ میں اسائلم کے لیے درخواستوں میں پاکستانی شہری سب سے آگے
  • ایران ‘ پاکستان سے 1 روز میں 12 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی
  • افغان باشندوں کا پتھراؤ، اہلکار پولیس موبائل چھوڑ کر فرار