الخدمت اور حبکوکے درمیان مختلف منصوبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ اور حب پاورکمپنی کے درمیان تھرپارکر میں ترقیاتی منصوبوں پر تعاون کے حوالے سے باہمی عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ دونوں ادارے تھرپارکر کے پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور شجرکاری کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کریں گے۔دوسری جانب پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے خاندانوں کی امداد کیلئے حبکو نے الخدمت فاؤنڈیشن کو چیک پیش کیا اور مستقبل میں مزید منصوبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈائریکٹر آر۔ایم۔ ڈی الخدمت فاؤنڈیشن سندھ محمد عامرسلمان اورہیڈ آف سی۔ایس۔ آر حبکو فواد حسان چشتی ودیگر موجود تھے۔حبکو کے تعاون کو سراہتے ہوئے محمد عامر سلمان نے کہا کہ یہ شراکت نہ صرف تھرپارکر کے عوام کے لیے امید کی نئی کرن ہے بلکہ کارپوریٹ سیکٹر اور فلاحی اداروں کے باہمی تعاون کی بہترین مثال بھی ہے۔
کراچی: حبکوحکام کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے الخدمت کے نمائندوں کوچیک پیش کیاجارہاہے
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔