ماسکو فارمیٹ اجلاس کے شرکا کا دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ماسکو میں افغانستان پر منعقدہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شریک ممالک نے ایک آزاد، متحد اور پرامن افغانستان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دو طرفہ اور کثیرالملکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار ہو سکتا ہے؟
شرکا نے واضح کیا کہ افغانستان اور خطے میں بیرونی فوجی ڈھانچے کا قیام ناقابلِ قبول ہے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ وہ ممالک جو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں، وہ بحالی اور ترقی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں۔
???????? At the Moscow Format Consultations on Afghanistan, Pakistan reaffirmed its unwavering commitment to a peaceful, stable, and secure Afghanistan.
— Mohammad Sadiq (@AmbassadorSadiq) October 7, 2025
شرکا نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ افغان سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں، جبکہ افغانستان کی علاقائی روابط کے نظام میں فعال شمولیت کی حمایت کی گئی۔
اجلاس میں پاکستان، افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندے شریک ہوئے، جبکہ بیلاروس کے وفد نے بطور مہمان اجلاس میں شرکت کی۔
روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی پہلی مرتبہ بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں طالبان حکومت نے کھڑکیوں پر پابندی کیوں لگائی؟
اجلاس میں افغانستان اور خطے کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا جبکہ زراعت، صحت، غربت کے خاتمے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
شرکا نے افغان عوام کے لیے انسانی امداد کے تسلسل اور اسے غیرسیاسی رکھنے پر زور دیا۔
روسی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں اور افغانستان کو خطے کے امن و استحکام میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان وزیر خارجہ افغانستان امیر خان متقی بیلاروس روس روسی وزارتِ خارجہ ماسکو فارمیٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان وزیر خارجہ افغانستان بیلاروس ماسکو فارمیٹ اجلاس میں کے لیے
پڑھیں:
روس نے یوکرین کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا
روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے 40 ڈرونز کریمیا، 62 بحیرۂ اسود جبکہ درجنوں دیگر کرسک اور بیلگوروڈ کے علاقوں میں تباہ کیے۔ اسلام ٹائمز۔ 2022ء سے جاری جنگ میں روس نے یوکرین کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق روس نے گزشتہ رات یوکرین کے 251 ڈرونز مار گرائے۔ روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے 40 ڈرونز کریمیا، 62 بحیرۂ اسود جبکہ درجنوں دیگر کرسک اور بیلگوروڈ کے علاقوں میں تباہ کیے۔ خبر ایجنیسی کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر ڈرون اور میزائل حملے جاری ہیں جبکہ یوکرین نے بھی روسی آئل ریفائنریز اور توانائی کے دیگر مراکز کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔