اسلام آباد:

کمپٹیشن کمیشن نے دو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز پر فریٹ ریٹ فکسنگ پر جرمانہ عائد کردیا۔

ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن اور لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پر 50، 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

 ایسوسی ایشنز کو 30 دن میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے پر روزانہ دس ہزار روپے اضافی جرمانہ عائد ہوگا۔

سی سی پی کے مطابق ایسوسی ایشنز نے قیمتیں طے کرنے کے لیے غیر قانونی گٹھ جوڑ کیا، فریٹ ریٹ فکسنگ سے مختلف صنعتوں کی لاگت میں اضافہ ہوا۔

کمپٹیشن کمیشن ایسوسی ایشنز کی جانب سے نرمی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے ناواقفیت کوئی عذر نہیں۔

چیئرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے ٹریڈ باڈیز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں کے تعین یا معلومات کے تبادلے سے گریز کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمپٹیشن کمیشن ایسوسی ایشنز

پڑھیں:

سیکیورٹی اجلاسوں میں شرکت کی اجازت مانگنے اور بھارتی وزیر کا حوالہ دینے والے کارپینٹر پر جرمانہ

سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی جانب سے رینجرز کو مقدمہ اندراج کا اختیار دینے سے متعلق دائر درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کردیا جبکہ جج نے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دینے پر بھی سخت ریمارکس دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کو مقدمے کے اندراج کے اختیارات سے متعلق درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی۔

قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو رینجرز کو مقدمے کے اندراج کے اختیارات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کو کارروائی کا حکم دیا جائے اور شہریوں کا قتل عام روکا جائے۔ درخواستگزار کو جرائم کی روک تھام کی آفیشنل میٹنگ میں شریک کرنے کا حکم دیا جائے۔

قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں؟ جس درخواستگزار نے کہا کہ میں کارپینٹر کا کام کرتا ہوں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اپنی درخواست پڑھی ہے؟ پڑھیں درخواست میں کیا لکھا ہے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ اس درخواست میں لکھا ہے کہ بھارتی وزیر نے میڈیا پر شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث  ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ شرم آتی ہے بھارتی وزیر کا بیان کا حوالہ دیتے ہوئے؟

جج نے سخت ریمارکس دیے ہوئے کہا ہک کس کے مفاد کو پورا کرنے کے لئے عدالت آئے ہیں؟

عدالت نے شہری ندیم کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی۔ عدالت نے درخواستگزار کو 50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ مضامین

  • سموگ تدارک مہم دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے‎
  • جسٹس (ر) جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین تعینات
  • سیکیورٹی اجلاسوں میں شرکت کی اجازت مانگنے اور بھارتی وزیر کا حوالہ دینے والے کارپینٹر پر جرمانہ
  • پرائس کنٹرول کی کارروائی ؛12 ہزار114 گراں فروشوں کو جرمانہ ، 100 گرفتار ،2 کے خلاف مقدمات
  • کراچی: مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام، پولیس کی بھاری نفری تعینات
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھاری مندی، 100 انڈیکس 5 ہزار پوائنٹس گر گیا
  • جسٹس (ر) جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین مقرر
  • ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد
  • کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں کیلئے — 500 الیکٹرک بسیں جلد سڑکوں پرہونگی