data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251014-08-18
سلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے جسٹس (ر) محمد جنید غفار کو کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔ جسٹس جنید غفار سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ہیں اور ان کی تعیناتی سے کمپٹیشن ٹربیونل کی کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین جسٹس (ر) سجاد علی شاہ 13 اگست 2025 کو ریٹائر ہو گئے تھے، جنہوں نے اپنے دور میں زیر التوا مقدمات میں50 فیصد تک کمی کی تھی۔ یہ ٹربیونل پاکستان کے کنزیومر پروٹیکشن اور کمپٹیشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرتا ہے۔جسٹس جنید غفار کی تعیناتی کے ساتھ ٹربیونل میں مزید توسیع اور سائلین کے مقدمات کی جلد تکمیل کی امید کی جا رہی ہے۔ کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر فیض الہی میمن اور عاصم اکرم شامل ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کمپٹیشن اپیلٹ جنید غفار

پڑھیں:

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس

چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیں

مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی

چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس