پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے، جس میں تاخیر نہیں کی جاسکتی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے پشاور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کےلیے درخواست جمع کرائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے، جس میں تاخیر نہیں کی جاسکتی ہے۔ نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے، اس وقت گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو صوبے میں ہونا چاہیے تھا۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا، چیف جسٹس کو درخواست دے رہے ہیں کہ حلف لیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئین نے اختیار دیا ہے کہ چیف جسٹس حلف برداری کے لیے کسی کو بھی نامزد کر سکتا ہے، چیف جسٹس سے آج ہی حلف کی درخواست کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کا انتخاب: پی ٹی آئی قیادت جے یو آئی سے رابطے تیز کرنے پر متفق

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے عہدیداروں سے آج دوبارہ ملاقات کی توقع ظاہر کی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی جائے گی۔گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے مرکز میں مولانا عطاء الحق درویش سے ملاقات کی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ان کے امیدوار کے مقابلے میں کسی امیدوار کو نامزد نہ کرے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے اس معاملے پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی پی کے چیئرمین محمود خان سے بھی رابطہ کیا ہے۔پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلا مقابلہ اپنا وزیراعلیٰ منتخب کرانے کے لئے سرگرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان پالیسی پر نظرثانی ناگزیر، دہشتگردی کے حل کیلئے عوامی مشاورت ضروری ہے: سہیل آفریدی
  • نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کیلئے پشاورہائیکورٹ سے رجوع
  • وزیراعلیٰ کا انتخاب: پی ٹی آئی قیادت جے یو آئی سے رابطے تیز کرنے پر متفق
  • دہشت گردی: ابہام کا خاتمہ ضروری ہے
  • گزشتہ روز لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،سلمان اکرم راجہ
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کب ہوگا، سلمان اکرم راجا نے تاریخ کا اعلان کردیا
  • دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ نہیں رکھتے، شہدا کیساتھ کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ
  • کل کی پریس کانفرنس کا جواب نہیں دے سکتے، ہمارے لیے استعمال الفاظ سے نقصانات ہوں گے، سلمان اکرم راجا
  • کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیرداخلہ