کراچی: کارپینٹر امن و امان سے متعلق سرکاری اجلاس میں شرکت کی اجازت لینے عدالت پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
----فائل فوٹو
کراچی کا کارپینٹر امن و امان سے متعلق سرکاری اجلاس میں شرکت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے اجازت لینے پہنچ گیا۔
دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں، درخواست گزار نے بتایا کہ میں کارپینٹر ہوں۔
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا پڑھیں آپ کی درخواست میں کیا لکھا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی وزیر نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شرم آتی ہے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے؟ کس کے مفاد کو پورا کرنے کے لیے عدالت آئے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی رینجرز کو مقدمے کے اندراج کا اختیار دینے سے متعلق درخواست پچیس ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: درخواست گزار
پڑھیں:
شیر افضل مروت کی ایف آئی آر منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی ایف آئی آر منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔
عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، وکیل درخواست گزار عالم خان نے کہا کہ شیر افضل مروت کے خلاف ایف آئی آر وزیرستان کے پرائیویٹ شخص نے کی، اس ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔
وکیل درخواست گزار عالم خان نے کہا کہ قانون کے مطابق ریاست مخالف جرائم میں ایف آئی آر وفاقی یا صوبائی حکومت کر سکتی ہے ، ایف آئی آر کرنے کا وفاقی یا صوبائی حکومت نے کسی کو اختیار نہیں کیا۔
وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ پرائویٹ شخص کی اس ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔