ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دہلی ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دہلی ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی۔
بھارت نے 134.2 اوورز کھیلے تاہم حیران کن طور پر اس دوران ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔
یہ اپنی نوعیت کا دوسرا موقع ہے جب 500 سے زائد رنز بنے ہوں اور ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔
اس سے قبل 2018 میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف 513 رنز بنائے تھے جس میں ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن شامل نہیں تھا۔
خیال رہے کہ اس میچ میں ویسٹ انڈین بولرز نے ایک بھی نو بال نہیں کروائی۔ 518 رنز کے مجموعے میں صرف دو رنز ایکسٹرا کے بنے جو وائیڈ کے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایک بھی
پڑھیں:
مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کے ریکارڈ کو اپنے نام کرنے کا ہدف مقرر کر لیا
پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وسیم اکرم کے 414 ٹیسٹ وکٹوں کے ریکارڈ پر آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی نظریں جم گئی ہیں۔
وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز میں یہ ریکارڈ قائم کیا، جو کسی بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اب یہ ریکارڈ مچل اسٹارک کے نام منتقل ہونے کا امکان ہے۔
2011 میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے اسٹارک نے 14 سالہ کیریئر کے دوران 101 میچز میں 412 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ ریکارڈ توڑنے کے لیے انہیں صرف 3 مزید وکٹیں درکار ہیں، اور امکان ہے کہ یہ اعزاز 4 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں حاصل کر لیں۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ وکٹوں کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 317 وکٹوں کے ساتھ چوتھے، جبکہ آسٹریلیا کے مچل جانسن 313 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسٹارک کے علاوہ تمام کھلاڑی پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں، جس سے اسٹارک کے لیے یہ ریکارڈ توڑنا ایک تاریخی موقع ثابت ہوگا۔