وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زندگی کی بقا  کیلئے  قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے  تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔قدرتی آفات سے آگاہی اور بچا کے عالمی دن پرخصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ بروقت تیاری سے قدرتی آفات سے انسانی جان ومال اور ماحول کوتباہ کن نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، قدرتی آفات کو روکا تو نہیں جاسکتا البتہ ٹیکنالوجی، اشتراک کار، پیشگی تیاری سے تباہ کن اثرات سے بچا ممکن ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، سب سے بڑا ریسکیو، ریلیف اور انخلا آپریشن کیا، پنجاب میں سیلاب کی آمد سے قبل بروقت تیاری نہ ہوتی تو بہت بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب کو لاکھوں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں مویشیوں کو بھی بچانے کا اعزاز حاصل ہے، پنجاب میں بروقت اقدامات اور میڈیکل کیمپ قائم کرنے سے متعددی بیماریوں سے بچا ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچانے کے لئے حکومت پنجاب کے تمام ادارے متحرک اور سرگرم عمل ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قدرتی آفات سے نے کہا

پڑھیں:

میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فوٹو: اسکرین گریب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی ہے، دھاندلی ہوتی ہے تو پوری دنیا دیکھتی ہے، ڈسکہ میں آپ نے دیکھا تھا۔

نومنتخب ارکانِ اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو اتنی بڑی فتح سے نوازا، تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ شاندار کامیابی پر تمام عہدے داروں اور کارکنوں کو مبارک باد دیتی ہوں، جتنی بھی مشکلات آئیں مسلم لیگ ن نے بہادری سے مقابلہ کیا۔

ن لیگ کے جانے کے بعد بہت تباہی ہوئی، ملک کا ستیاناس کر دیا: نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، گزشتہ دورِ حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، لوگوں کو اصل اور نقل کے فرق کا پتہ چل گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں نے اپنی بیوی، بھائی، رشتے دار کھڑے کیے، عوام کو سمجھ آ گئی ہے، اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی بھی سیاسی عمل سے انکار نہیں کیا، عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے ہیں، ہری پور میں بھی بھاری لیڈ سے مسلم لیگ ن جیتی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ دورِ حکومت میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا، ہر دفعہ سازشیوں کا ایک نیا گروپ سامنے آ جاتا ہے، ہر دفعہ کہا جاتا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی، جلا وطنی سمیت ہم نے ہر تکلیف برداشت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ آج وہ تاریخ کے کس کوڑے دان میں پڑے ہیں، ہم نے خدمت کرنا کس سے سیکھا ہے؟ نواز شریف سے سیکھا ہے، آج نواز شریف کہتے ہیں کہ شہباز شریف اور مریم نواز مجھ سے آگے نکل گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کی تیاری
  • ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلیے تیار رہنا ہوگا، جنرل شمشاد مرزا
  • دنیا تیزی سے تبدیل، مسلح افواج کو مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، جنرل ساحر شمشاد
  • ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، جنرل ساحر شمشاد مرزا
  • دنیا تیزی سے تبدیل، مسلح افواج کو مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا: جنرل ساحر شمشاد
  • ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا؛ جنرل ساحر شمشاد مرزا
  • میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پیپلز پارٹی کی سندھ میں بلدیاتی قانون میں بڑی تبدیلیاں کرنے کی تیاری
  • وزیراعلی پنجاب کے ’’سیف پنجاب‘‘وژن پر عملدرآمد شروع
  • محکمہ داخلہ نے تمام اداروں اور عوام کو "پارٹنر اِن پیس" بننے کی دعوت دیدی