فلسطینی عوام نے صبر، حوصلے اور قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کی‘ جاوداں فہیم
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے تحریکِ مزاحمتِ فلسطین کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نے بے مثال صبر، حوصلے اور قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ دو سال سے جاری یہ مزاحمتی جدوجہد ظلم کے مقابلے میں ایمان، عزم اور استقلال کی روشن علامت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کو نہیں مانتے۔حماس کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے شہداء، مجاہدین اور معصوم بچوں کی قربانیاں پوری امت کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے لیے عملی مدد، سیاسی و سفارتی حمایت اور انسانی ہمدردی کے تمام تقاضے پورے کرے۔جاوداں فہیم نے کہا کہ جماعت اسلامی خواتین پاکستان، فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کو دہراتی ہے اور اس جدوجہد کو اپنی اخلاقی و فکری طاقت سے جاری رکھے گی۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، اداروں اور سماجی حلقوں میں فلسطین کے لیے آگاہی مہم کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ فلسطین کی آزادی صرف فلسطینیوں کا نہیں، پوری امت کا مشترکہ مشن ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امین فہیم کی دسویں برسی ہالا درگاہ سرور نوح میں منائی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہالا (نمائندہ جسارت )پیپلز پارٹی کے سینیئر سیاستدان، اے آر ڈی کے سابق صدرمرحوم مخدوم محمد امین فہیم کی دسویں برسی ہالا درگاہ سرور نوحؒ میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کے موقعے پر سروری جماعت پاکستان کے مریدین، عقیدتمندوں اور علاقے کے معززین شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں قرآن خوانی کا اہتمام کرکے مرحوم کو ایصالِ ثواب پہنچایا گیا،سروری جماعت پاکستان کے روحانی پیشوا اور قومی اسمبلی کے رکن مخدوم جمیل الزمان اور صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے مرحوم مخدوم امین فہیم کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھاکرفاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعاکی اور انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقعے پر کوآرڈینیٹر سید ممتاز شاہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی زنوار گل پنہور، ضلع وائس چیئرمین سید مرتضیٰ شاہ چیف خلیفہ سیدنورمحمد شاھ دیگر شخصیات بھی موجود تھی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی باتیں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وہ واحد رہنما ہیں جو مختلف بڑی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،انہوں نے مرحوم مخدوم امین فہیم اور مخدوم طالب المولا کی عوامی، سیاسی اور جمہوری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مخدوم خاندان نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی ہے اور آئندہ بھی نبھاتا رہے گا،اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مظاہر برڑو، کندن لال کھتری، ڈاکٹر رام، ڈاکٹر قربان میمن، سینئر صحافی محمد افتخار میمن، عبدالرحیم میمن، اعجاز بگھیو، نثار لغاری، مشتاق میمن، حاجی لاکھو، بشیر پٹھان اور دیگر موجود تھے۔