data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خواتین کو لوٹنے والوں سے سچل پولیس کا مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں سچل پولیس نے سپر ہائی وے چانڈیو گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم عظمت کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم اشوک کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون، خواتین سے چھینا گیا پرس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ریسٹورانٹس کے باہر زیادہ تر خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ واقعے کے وقت بھی ملزمان ایک فیملی کی خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔ سچل پولیس کے مطابق ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 20 فلسطینی شہید
  • حافظ نعیم الرحمان کا اجتماع عام میں خواتین سیشن سے خطاب
  • اسرائیلی حملے میں رہنما کی شہادت؛ حماس نے غزہ جنگ بندی ختم کرنے کا عندیہ دیدیا
  • جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی افواج نے 8 مزید فلسطینی شہید کر دیے
  • اسرائیلی فوج کے چھاپوں کی نئی کارروائیاں ( 65 فلسطینی گرفتار)
  • قافلوں کی آمد جمعے کو بھی رات گئے تک جاری رہی
  • لاہور:اجتماع گاہ میں خواتین کی بڑی تعداد نماز ادا کررہی ہیں
  • خواتین کو لوٹنے والوں سے سچل پولیس کا مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • لاہور: شرکاء کی رہنمائی کے لیے جاری کردہ نقشے کا عکس
  • صیہونی فورسز کی غزہ میں فضائی جارحیت جاری، خواتین، بچوں سمیت مزید 28 فلسطینی شہید