ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کا سراغ لگا لیا، جلد گرفتاری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی کا سراغ لگا لیا ہے، جنہیں جلد گرفتار کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کی ممکنہ زخمی حالت کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم حکام نے مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ زخمی ہیں تو خود کو فوراً قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیں تاکہ طبی امداد فراہم کی جا سکے۔پولیس ذرائع کے مطابق مریدکے میں 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب ہونے والے پرتشدد احتجاج کے دوران ہجوم نے پولیس پر پتھروں، پیٹرول بموں اور کیلوں والے ڈنڈوں سے حملے کیے۔ تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید اور 48 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں 17 کو گولیوں کے زخم آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے پولیس کا اسلحہ چھین کر اسی سے فائرنگ کی، متعدد سرکاری و نجی گاڑیاں اور دکانیں نذرِ آتش کر دی گئیں جبکہ تین ٹی ایل پی کارکن اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوا۔پولیس کے مطابق یہ احتجاج منصوبہ بندی کے تحت پرتشدد کارروائی میں تبدیل کیا گیا، جس میں قیادت نے ہجوم کو اکسانے اور پھر موقع سے فرار ہونے کا کردار ادا کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔