Jasarat News:
2025-10-14@01:00:51 GMT

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار رہیں، مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زندگی کی بقا کے لیے تمام اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں اور وسائل کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ ٹیکنالوجی، پیشگی تیاری اور باہمی تعاون ہی تباہ کن اثرات سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ قدرتی ا ٓ فات سے بچاو کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا، لیکن جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، مربوط حکمت عملی اور پیشگی اقدامات سے ان کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا اور مؤثر منصوبہ بندی کے باعث سب سے بڑا ریسکیو، ریلیف اور انخلا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے سیلاب کی آمد سے قبل بروقت تیاری نہ کی ہوتی تو بہت بڑے جانی نقصان کا خدشہ تھا، لیکن حکومت کی مربوط حکمت عملی کے باعث لاکھوں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو بھی محفوظ بنایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بروقت اقدامات، ریلیف کیمپوں کے قیام اور میڈیکل سہولیات کی فراہمی سے متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پایا گیا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قدرتی ا نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح افغان جارحیت کا جواب جرأت، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے: مریم نواز

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور پاک فوج کو دلیری، عزم اور حکمت کے ساتھ مؤثر جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے۔ افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرأت، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدیں ایک مقدس امانت ہیں اور اُن کی حفاظت ہر پاکستانی پر فرض ہے، افغان جارحیت کا جواب اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے، کمزوری کی علامت نہیں۔

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 19 افغان پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، افغانستان کی جانب سے جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، مگر پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں ملک و ملت کے دفاع کے لیے چٹان کی طرح ڈٹی رہتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائیونڈ اجتماع کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں
  • وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مرکزتبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات
  • قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے: وزیر اعلی پنجاب
  • مریم نواز کا افغانستان کو منہ توڑ جواب پر فوج کو خراج تحسین
  • امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز
  • پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح افغان جارحیت کا جواب جرأت، دانشمندی سے دیا:مریم نواز
  • پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح افغان جارحیت کا جواب جرأت، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا افغانستان کی جارحیت پر سخت ردِعمل، پاک فوج کو خراج تحسین
  • مریم نواز کی سعودی وفد سے عربی میں گفتگو: ’جلاوطنی میں سیکھا گیا علم آج پاکستان کا وقار بڑھا رہا ہے‘