کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف بڑی کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
شہر قائد میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو زخمی ڈاکوئوں سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔سکھن پولیس نے پیرانو گوٹھ کی روڈ نمبر 12 پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوں راشد اور زبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، مسروقہ موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان شہاب الدین، سیم مسیح، ساحل، رضا محمد اور شاہ زیب کو گرفتار کیا۔ترجمان ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں وائلنٹ کرائم میں 55 فیصد کمی آئی ہے، پولیس چیف کا دعویٰ
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ سال کی نسبت وائلنٹ کرائم میں 55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ شہر کا 18واں تھانہ ہے جہاں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق شہر میں نصب بعض کیمرے نہایت جدید ہیں جو نگرانی کو مزید مؤثر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹس کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی سسٹم کا حصہ ہیں، اور مستقبل میں یہ نظام سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک کر دیا جائے گا، جس کے مثبت نتائج شہری خود دیکھیں گے۔
جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے 100 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا، اور مجموعی طور پر شہر میں سنگین جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔