کراچی، ناظم آباد سے کار سوار ملزم گرفتار، 50 کلو آئس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 50 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول اورنگزیب پنہور کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی اطلاع پر ناظم اباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے پچاس کلو گرام اعلی معیار کی منشیات آئس برآمد کی گئی، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
منشیات گاڑی کی سیٹوں میں چھپائی گئی تھی، ملزم کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی اور مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق
شاہ لطیف عبداللہ گوٹھ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔جاں بحق و زخمی ہونے والے موٹرسائیکلوں سواروں کو بھینس کالونی میں واقعے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق مرنے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت 23 سالہ وشال کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔متوفی بھینس کالونی روڈ نمبر 10 کا رہائشی تھا۔