وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مرکزتبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوری ارکان ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق،مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد نے ملاقات کی جس میں وزیراعلی نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کے ساتھ ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی اس موقع پر وفد نے وزیراعلی کے عوامی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کروائی۔
زرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائے ونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشن اور ائیرپورٹ سے الیکٹرو بس رائے ونڈ تک چلائی جائی گی وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائے ونڈ جانے والے راستوں پر فوری پیچ ورک اور تین روڈز کی فوری تعمیر و مرمت کا حکم دیا۔(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نواز شریف نے یکم نومبر سے اجتماع کے ختم ہونے تک خصوصی صفائی مہم کی ہدایت کرتے ہوئے رائے ونڈ میں سپیشل صفائی اور عرق گلاب کے چھڑکائو کا حکم دیا۔
وفدتبلیغی جماعت کے اکابرین نے الیکٹرو بس پراجیکٹ کے اجرا اور چند ماہ میں 90 ہزار گھر بنانے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات کو بھی میں صفائی سے ستھرا بنایا جا رہا ہے اورسیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہاتھ نہ پھیلاناقابل تحسین عمل ہے اور کوئی چھوٹے شہر میں گرین بس جیسی سروس کا سوچ نہیں سکتا تھا۔ اکابرین تبلیغی جماعت نے کہا کہ عوام کا تاثر بدل رہا ہے،پہلے انگلینڈ جاتے تھے کوئی بات نہیں سنتا تھا،اب عزت کرتے ہیں۔ صوبہ میں مریم نواز شریف بہت خدمت کر رہی ہیں شہروں کو ایسا صاف کبھی نہیں دیکھا۔تبلیغی اجتماع میں 110 ممالک سے لوگ شریک ہوتے ہیں۔ سب نے الیکٹرو بس کی تعریف کی۔ عوامی خدمت کی جو مثال وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں قائم کی و قابل تعریف اور قابل تقلید ہیں۔وزہراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بتایا کہ نواز شریف صاحب نے فوری طور پر تبلیغی جماعت اکابرین سے ملاقات کا کہا۔مخلوق خدا کی خدمت، خالق کائنات کی عبادت کے جذبے سے کرتی ہوں۔دعا ہے اللہ تعالی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ مخالفین کی باتوں پر صبر کرتی ہوں لیکن بعض اوقات عوام کے لئے بولنا ضروری ہوتا ہے۔صدق دل سے رضائے الہی کے لئے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ خدمت کا جذبہ سچا ہے اللہ تعالی غیب سے وسائل مہیا کرے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے مرکز رائیونڈ کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاآخر میں ملک و قوم کی سلامتی، امن وامان اور سیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعلی مریم نواز شریف نے تبلیغی جماعت الیکٹرو بس کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔