مریدکے میں مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مشتعل مظاہرین کو گزشتہ روز منتشر کر دیا گیا تھا، تاہم اس دوران مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید جبکہ درجنوں اہلکار زخمی ہو گئے۔

آئی جی پنجاب کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور میں ٹی ایل پی کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور مختلف شہروں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘

اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک لبیک کے کارکنان نے پولیس کی ایک گاڑی پر قبضہ کر لیا ہے۔ ویڈیو میں گاڑی پر فلسطین کا جھنڈا لہراتے ہوئے مظاہرین کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ گاڑی میں موجود پولیس اہلکار مبینہ طور پر یرغمال بنے ہوئے ہیں۔

یہ آج دوپہر کی ویڈیو ہے…!
دیکھیں لبیکی مذہبی جتھوں نے پولیس والوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، کالے کپڑے پہنا ہوا لبیکی پولیس والوں کو ڈنڈے ماررہا ہے، جب کہ عقب میں پولیس کی گاڑی بھی چھین لی گئی ہے.

.
حافظ صاحب اس زومبیز سے ملک کو آزاد کروائیں، قوم اپ کی احسان مند رہے گی، شکریہ pic.twitter.com/JQR8J5PNhL

— Ather Salem® (@Atharsaleem01) October 13, 2025

یہ ویڈیو عوامی سطح پر شدید ردعمل کا باعث بن رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے اسے ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیا ہے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ جتھے ملک سے ختم ہونے چاہیں کیونکہ جب تک ایسے عناصر موجود رہیں گے یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

ye jathy jaar sy he khatam huny chahye. jub tak PTI aur TLP mulk main mojod hai ye Mulk kabi taraki nai kary ga. https://t.co/yFYz98p9Zp

— Mr.Taurus (@5w1hMr) October 14, 2025

نبیل احمد لکھتے ہیں کہ یہ تو سیدھی دہشت گردی اور اغوا ہے۔

یہ تو سیدھی دہشت گردی اور اغوا ہے https://t.co/stQi0n76Ds

— NabeelAhMad (@alamgirian_) October 13, 2025

کئی صارفین یہ مطالبہ کرتے نظر آئے کہ ایسے شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جائے اور سزا دی جائے۔

In SB ko arrested kty https://t.co/P1ZnnIw1kP

— Jamil ahmad (@Jamilahmad446) October 13, 2025

 واضح رہے کہ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ برسوں سے تحریک لبیک کے انتشاری احتجاج کے دوران مختلف مقامات پر پولیس سے اسلحہ چھینتے رہے ہیں۔ اور پولیس کے ریکارڈ کے مطابق یہ عناصر اب تک تقریباً 400 پولیس اہلکاروں کی بندوقیں لے جا چکے ہیں، اور وہ یہی اسلحہ بعد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

حالیہ چند دنوں کے احتجاج میں بھی انہوں نے 4 پولیس کی گشت کرنے والی گاڑیاں اغوا کی ہیں، جن کے ساتھ پولیس اہلکاروں اور ان کے ہتھیار بھی لے لیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد راولپنڈی راستے انٹرنیٹ بندش پولیس اغوا ٹی ایل پی ٹی ایل پی احتجاج سعد رضوی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد راولپنڈی راستے انٹرنیٹ بندش پولیس اغوا ٹی ایل پی ٹی ایل پی احتجاج سعد رضوی

پڑھیں:

کراچی: گلشن اقبال میں مکان پر مبینہ قبضے کی کوشش، فائرنگ کی ویڈیو وائرل

فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز

کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13-ڈی ون میں مکان پر مبینہ قبضے کی کوشش کی گئی، واقعے کی ویڈیو میں فائرنگ ہوتے دیکھی جاسکتی ہے۔

متاثرہ رہائشی کا کہنا ہے کہ وہ مکان میں 40 سال سے رہ رہے ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے کہا کہ کچھ افراد کورٹ آرڈر کے ساتھ آئے، بیلف بھی ان کے ہمراہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ جھگڑے کے دوران پولیس پہنچی اور حالات کو قابو کیا، تاہم منظرعام پر کچھ ویڈیوز آئی ہیں جن کی چھان بین کر رہے ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ویڈیو میں ایک شخص کو اسلحہ لوڈ کرتے دیکھا گیا ہے، کوشش ہے فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • در فشاں سلیم کی 1 کروڑ روپے کی پینٹنگ تیار کرنے کی ویڈیو وائرل
  • زرعی یونیورسٹی میں پروفیسر کے طالبہ کو نازیبا اشارے کرنے کی ویڈیو وائرل
  • کراچی: گلشن اقبال میں مکان پر مبینہ قبضے کی کوشش، فائرنگ کی ویڈیو وائرل
  • ’گھر میں آنے والے الیکٹریشن اور پلمبر سے بھی پردہ کرتی ہوں‘، ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی ویڈیو وائرل
  • ٹی سی ایس ملازم کی جانب سے حساس بینک ڈیٹا کے غلط استعمال کا انکشاف، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل
  • باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل
  • بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈ دیے، نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی
  • ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کس راستے سے آئے؟ ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان یاد آرہا ہے، رجب بٹ کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے اووَر ایکٹنگ قرار دے دی