Islam Times:
2025-11-28@16:01:51 GMT

میکرون نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

میکرون نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا

ایمانوئل میکرون کی حکومت کو اس وقت دو عدم اعتماد کی تحریکوں کا سامنا ہے، جو ممکنہ طور پر ہفتے کے اختتام تک حکومت گرا سکتی ہیں۔ تاہم صدر میکرون نے اپنے مخالفین پر ملک کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ تسلسل اور استحکام کے حامی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے سیاسی مخالفین کے استعفے کے مطالبات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوسرے اور آخری صدارتی دور (2027ء) کے اختتام سے قبل مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ ایمانوئل میکرون کی حکومت کو اس وقت دو عدم اعتماد کی تحریکوں کا سامنا ہے، جو ممکنہ طور پر ہفتے کے اختتام تک حکومت گرا سکتی ہیں۔ تاہم صدر میکرون نے اپنے مخالفین پر ملک کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ تسلسل اور استحکام کے حامی ہیں۔
فرانسیسی صدر اس وقت مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق اجلاس میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر کا اصل مینڈیٹ ہے: “خدمت کرنا، خدمت کرنا اور خدمت کرنا۔” خیال رہے کہ میکرون نے حال ہی میں سیبسٹین لاکورنو کو دوبارہ وزیرِاعظم مقرر کیا ہے، جنہوں نے کچھ دن قبل ہی استعفیٰ دیا تھا۔ نئی کابینہ نے آج پہلا اجلاس منعقد کیا اور بدھ تک نیا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔دوسری جانب بائیں بازو کی جماعت "فرانس اَن باؤڈ" اور دائیں بازو کی جماعت "نیشنل ریلی" نے عدم اعتماد کی تحریکیں جمع کرائی ہیں۔ اگر 16 اکتوبر کو وزیرِاعظم لاکورنو اکثریت حاصل نہ کر سکے تو حکومت کو شدید سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ فرانس اس وقت یورو زون کا سب سے زیادہ خسارے والا ملک ہے اور صدر میکرون پر دباؤ ہے کہ وہ اخراجات میں کمی اور بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میکرون نے

پڑھیں:

راولپنڈی: رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی کے تھانہ بنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جو رشتے سے انکار کرنے پر خاتون کو ہراساں کر رہا تھا۔
مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ گرفتار شدہ شخص نے اس کی بہن کو ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ایس پی راولپنڈی نے کہا کہ گرفتار شخص کو قانونی کارروائی کے ذریعے قرار واقعی سزا دلانے کے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی کسی بھی صورت میں ناقابل برداشت ہیں اور قانون کی گرفت سے باہر نہیں رہ سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت پنجاب نے پتنگ بازی کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا
  • وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کر دی
  • پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں پر حکومت سے وضاحت دینے کا مطالبہ
  • پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت سے متعلق ’افواہوں‘ پر حکومت سے وضاحت دینے کا مطالبہ
  • راولپنڈی: رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے استعفیٰ طلب کئے جانے کی خبریں زیر گردش
  • شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے
  • عالمی برادری کو غزہ میں دیرپا جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات کرنے چاہئیں، چینی صدر
  • پی ٹی آئی آئینی عدالت میں مقدمات چلنے کے بارے میں فیصلہ نہ کر سکی