پنجاب کی جیلوں میں پہلی دفعہ قیدیوں کی تعداد 70ہزار سے تجاوز کرگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 ماہ میں 7 ہزار قیدیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ لاہور کی دونوں جیلوں میں 10 ہزار500 اسیران قید ہیں جبکہ ان دونوں جیلوں میں گنجائش 4300 قیدیوں کی ہے۔ سب سے زیادہ قیدی اڈیالہ جیل میں8 ہزار 184 اسیر ہیں، جبک اڈیالہ جیل کی گنجائش2 ہزار 174 ہے۔ قیدیوں میں 70 ہزار مرد اور خواتین قیدیوں کی تعداد 1 ہزار 360 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ جیل خانہ جات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں گنجائش سے 88 فیصد زیادہ قیدی پابند سلاسل ہیں۔ 45 جیلوں میں 38 ہزار 377 قیدی رکھنے گنجائش ہے۔ اس وقت 72 ہزار 176 قیدی رکھے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 ماہ میں 7 ہزار قیدیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ لاہور کی دونوں جیلوں میں 10 ہزار 500 اسیران قید ہیں، جبکہ ان دونوں جیلوں میں گنجائش 4300 قیدیوں کی ہے۔ سب سے زیادہ قیدی اڈیالہ جیل میں 8 ہزار 184 اسیر ہیں، جبک اڈیالہ جیل کی گنجائش 2 ہزار 174 اسیروں کی ہے۔ قیدیوں میں 70 ہزار مرد اور خواتین قیدیوں کی تعداد 1 ہزار 360 ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات کے اعداد و شمار کے مطابق جیلوں میں کم عمر قیدیوں کی تعداد 893 ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی تعداد زیادہ ہونے سے بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ہے، اسیران کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے موجودہ بیرکس میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق دو سال کے دوران 58 ہزار سے بڑھ کر 63 ہزار سے 65 ہزار تک اسیران قید تھے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران حیران کن طور پر 7 ہزار سے زائد قیدیوں کا اضافہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر بڑے شہروں میں نئی جیلیں بنانا پڑیں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اعداد و شمار کے مطابق دونوں جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اڈیالہ جیل
پڑھیں:
فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد چھوڑ دیا جائے گا: اسرائیل
اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم آفس کی ترجمان شوش بڈروشن نے بتایا کہ ہمیں جیسے ہی اس خبر کی تصدیق ملے گی کہ اسرائیلی یرغمالیوں کا گروپ اسرائیل کی حدود میں داخل ہوگیا ہے اس کے فوراً بعد فلسطینی قیدیوں کو روانگی کے لیے تیار بسوں میں سوار کروادیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ وہ پُرامید ہیں کہ غزہ میں قید یرغمالیوں کو پیر کی صبح رہا کردیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ہمارے 20 زندہ یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کرکے ریڈ کراس بھیجا جائے گا۔
اطلاعت کے مطابق حماس مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے 2000 فلسطینی قیدیوں کے بدلے حماس 20 یرغمالی رہا کرے گی۔