“اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں” طیب اردوان کی اطالوی وزیراعظم سے دلچسپ گفتگو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، جس میں اردوان نے میلونی کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں۔”
یہ دلچسپ واقعہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے غزہ امن اجلاس کے دوران پیش آیا، جہاں اردوان نے میلونی سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا: “آپ اچھی لگ رہی ہیں، لیکن اگر آپ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں، لہٰذا مجھے آپ کو سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑے گا۔”
اس پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: “میں جانتی ہوں، لیکن میں کسی کو بھی قتل کرنا نہیں چاہتی۔”
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اردوان اور میلونی کی یہ گفتگو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں ہوئی، جنہوں نے اطالوی وزیراعظم کے جانے کے بعد مسکراتے ہوئے اردوان سے کہا:“یہ ناممکن ہے!”

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جارجیا میلونی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ وہ 13 سال سگریٹ چھوڑنے کے بعد دوبارہ سگریٹ نوشی شروع کر چکی ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سگریٹ نے انہیں کئی عالمی رہنماؤں، بشمول تیونس کے صدر قیس سعید، سے جوڑنے میں مدد دی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے اور دنیا بھر کے صارفین اردوان اور میلونی کے درمیان اس دلچسپ مکالمے پر تبصرے کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید نے استعفیٰ دیدیا حماس کی سخت مخالفت کے باوجود فلسطینی اتھارٹی نے ٹونی بلیئر کو غزہ منصوبے کے لیے قبول کرلیا غزہ جنگ بندی کے بعد اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب ہے، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا اعلان کفیل کی شرط ختم! سعودی عرب میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا نیا قانون نافذ چین کا امریکی جہازوں سے خصوصی بندرگاہ فیس وصول کرنے کا اعلان حماس کا بڑا اقدام، 20 یرغمالیوں کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے چین کے چودھویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے دوران خوراک کی ہنگامی فراہمی کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اطالوی وزیراعظم اگر ا پ سگریٹ سگریٹ چھوڑ

پڑھیں:

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

 فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

 وزیراعظم نے  جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی سگریٹ برآمد، 11 ٹرکوں سے 2 کروڑ 50 لاکھ سگریٹ ضبط
  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا