وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے ملاقات کرکے اصلاحاتی ایجنڈے پر عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکا کے سرکاری دورے کے پہلے دن واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ اور ان کے وفد نے آئی ایم ایف کے مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد ازعور اور ان کی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی، دونوں فریقوں نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بات چیت کی اور اس عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) کے دوسرے جائزے پر پیش رفت اور میکرو اکنامک استحکام کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔سینیٹر اورنگزیب نے دولتِ مشترکہ (کامن ویلتھ) کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے پائیدار اور مضبوط شراکت داری کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے انفرا اسٹرکچر اینڈ فنانشل ریزیلینس ہب اور ٹیکنیکل اسسٹنس فنڈ کے قیام کی حمایت کی، جو ترقی پذیر ممالک کی استعداد کار میں اضافے کے لیے قائم کیا جا رہا ہے۔وزیر خزانہ نے موسمیاتی مالی معاونت کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا اور عالمی بینک گروپ کے سینیئر منیجنگ ڈائریکٹر ایکسل وین ٹروٹسین برگ سے ملاقات میں پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کے لیے ’’وجودی خطرہ‘‘ قرار دیا اور حالیہ سیلابوں کو اس کی واضح مثال قرار دیا۔یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے اراکین سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی اشاریوں میں بہتری، نجی شعبے کے فروغ اور تجارتی و صنعتی شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مائننگ، زراعت، آئی ٹی اور فارماسیوٹیکل جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔امریکی محکمہ خزانہ کے حکام رابرٹ کیپ روتھ اور جوناتھن گرینسٹائن سے ملاقات میں پاکستان کی معاشی بنیادوں اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خزانہ نے ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن سے متعلق حالیہ قانون سازی اور تجارتی معاہدوں کا بھی ذکر کیا۔انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ریجنل وائس پریذیڈنٹ ریکارڈو پولیتی سے ملاقات میں ریکوڈک منصوبے کی مالی تکمیل میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ اسلام آباد میں آئی ایف سی کے نئے ریجنل دفتر کے قیام کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ایم-6 موٹروے کے لیے مالی معاونت اور پولیو کے خاتمے جیسے اہم شعبوں پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔دورے کے دوران وزیر خزانہ نے سٹی بینک، بین الاقوامی میڈیا اداروں (ایسوسی ایٹڈ پریس، رائٹرز) اور پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔ سٹی بینک کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے ڈیجیٹل اور مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق واشنگٹن میں وزیر خزانہ کی مصروفیات پاکستان کے عالمی مالیاتی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور معیشت کو پائیدار و جامع ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کی عکاس ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سے ملاقات میں آئی ایم ایف پاکستان کے خزانہ کے انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ