نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ کے موقع پر ہوئی، جس کی تصدیق ترجمان دفتر خارجہ نے کی ہے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے بھی ملاقات ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جنگ بندی کے لیے امریکا اور ترکیے کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے۔
علاوہ ازیں، مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک — مصر، ترکیہ، قطر اور امریکا — نے باضابطہ دستخط کیے۔
تقریب کے بعد صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ “غزہ امن معاہدہ ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ میں تمام شرکا کا شکر گزار ہوں اور سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی دوست ممالک کے تعاون سے ممکن ہوئی۔”
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
نائب وزیراعظم کی ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی آج ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلمان ممالک کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور مصر کے شہر شرم الشیخ میں شیڈول سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔