شبلی فراز کی نااہلی پرسینٹ کی خالی جنرل نشست پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا، 18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا ہے کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن شبلی فراز کی نااہلی پر خالی نشست پر ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اکتوبر کو
پڑھیں:
13 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا بیان جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی مناسبت سے الیکشن کمیشن پاکستان نے بیان جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات والے حلقوں میں انتخابی مہم 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب ختم ہو جائیگی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار پولنگ کے
اختتام سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کریں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 13 حلقوں میں 23 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔