data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد اور گرد و نواح میں قائم مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کی جانب سے سوسائٹیوں اور منصوبوں کے بارے میں گمراہ کن تشہیر کرنے کی خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔کمپٹیشن کمیشن کے مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ اور آفس آف فیئر ٹریڈ نے اس سلسلے میں وسیع ڈیٹا اور شواہد اکھٹے کئے ہیں، جن سے ظاہر ہوا کہ مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ڈویلپرز عوام کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لئے غلط اور بے بنیاد دعوے اور تشہیر کرتے ہیں جن سے عوام کو نقصان پہنچتا ہے۔یہ انکوائری خاص طور پر ان منصوبوں کے خلاف کی جا رہی ہے جو اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری یا کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) کی حدود میں واقع ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں، حالانکہ وہ درحقیقت ان کی حدود سے باہر واقع ہیں۔ کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول صارفین، سرمایہ کاروں اور اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس انکوائری میں تعاون کرتے ہوئے دستیاب شواہد، دستاویزات یا تشہیری مواد اور شکایات کمپٹیشن کمیشن کو آن لائن کمپلنٹ پورٹل پر فراہم کریں۔کمیشن کے ابتدائی تجزیے نوٹ کیا گیا ہے کہ کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رئیل اسٹیٹ منصوبے منصوبے کے مقام کے بارے میں غلط دعوی کرتے ہیں جیسے گمراہ کرنے کے لئے کہ راولپنڈی، اٹک، ٹیکسلا یا مری میں واقع منصوبوں کے ساتھ ’’اسلام آباد‘‘ کا نام استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطلوبہ منظوریوں اور این او سی یا سرکاری وابستگی کا جھوٹا دعوی کرتے ہیں۔اسی چرح یہ سوسائٹیوں ، اپنے اشتہارات میں ڈویلپمنٹ اور ترقیاتی کام کے حوالے سے جعلی یا بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی تصاویراور ویڈیوز استمال کرتے ہیں۔ اسی طرحمنصوبے میں بجلی، گیس، پانی، اسکول، اسپتال یا کمیونٹی سینٹر جیسی سہولیات کی دستیابی کی جھوٹی یقین دہانیاں کی جاتی ہیں۔ یہ ہاوسنگ سوسائٹیاں اپنے ان منصوبوں کی تشہیر کے لئے مشہور شخصیات خصوصا اداکاروں اور مشہور کھلاڑیوں کو اشتہارات میں استمال کرتے ہیں تا کہ عوام کو متوجہ کیا جا سکے۔اس کے علاوہ منصوبے میں یونٹ کی قیمت کے ساتھ ڈویلپمنٹ اور دیگر چھپے ہوئے چارجر اور اقساط کی گمراہ کن اسکیمیں متعارف کروائی جاتیں ہیں۔کئی رئیل اسٹیٹ منصوبے جو کہ ابھی تکمیل میں بھی نہیں ہوتے، سرمایہ کاری پر غیر حقیقی منافع کے وعدے کرتے ہیں۔ایسی ہاوسنگ سوسائٹیاں اور رئل اسٹیٹ کے منصوبے صارفین ، سرمایہ کاروں اور بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کو دھوکہ دیتی ہیں، اور رئیل اسٹیٹ کی م،مارکیٹ میں مقابلے کو متاثر کرتی ہیں اور صارفین کے اعتماد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔واضح رہے کہ گمراہ کن تشہیر کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے اور جرم ثابت ہونے پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے یا سالانہ ٹرن اوور کا 10 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے مزید قانونی اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رئیل اسٹیٹ گمراہ کن کرتے ہیں

پڑھیں:

بھارت، الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے اپنی پریس کانفرنس میں کئی دیگر اہم ایشوز پر بھی روشنی ڈالی، انتخابات 243 سیٹوں کیلئے ہونگے جن میں دو ایس ٹی اور دو ایس سی کیلئے ریزرو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار انتخابات کو لے کر الیکشن کمیشن نے دہلی میں پریس کانفرنس کی جس میں بہار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے بہار میں دو مرحلوں میں پولنگ کرانے کا اعلان کیا۔ پہلا مرحلہ 6 نومبر کو جبکہ دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 121 سیٹوں پر جبکہ دوسرے مرحلے 122 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے اپنی پریس کانفرنس میں کئی دیگر اہم ایشوز پر بھی روشنی ڈالی۔ انتخابات 243 سیٹوں کے لئے ہوں گے جن میں دو ایس ٹی اور دو ایس سی کے لئے ریزرو ہیں۔ ووٹروں کی کل تعداد 7.43 کروڑ ہے، جن میں 3.92 کروڑ مرد اور 3.50 کروڑ خواتین، 1725 ٹرانس جینڈر ووٹرز، 4.5 لاکھ بزرگ ووٹرز، اور 14.01 لاکھ پہلی بار ووٹ دینے والے شامل ہیں۔

پولنگ رضاکار، ہیلپ ڈیسک، ریمپ، مردوں اور عورتوں کے لئے علیحدہ باتھ روم، پینے کا پانی، بجلی اور ووٹر سہولت مرکز۔ گراؤنڈ فلور پر بزرگ اور معذور ووٹرز کے لئے بوتھ بنائے جائیں گے۔ ریمپ اور وہیل چیئرز دستیاب ہوں گی، جو لوگ پولنگ بوتھ پر نہیں آ سکتے وہ فارم 12D بھریں، انہیں گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ بہار کے تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ایجنسیوں کو زیرو ٹالرینس برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کسی بھی قسم کا تشدد نہیں ہونا چاہیئے، تمام اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خبروں اور افواہوں، خاص طور پر سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر نظر رکھی جائے گی۔ تمام چوکیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ سمگلنگ نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کمپٹیشن کمیشن کا ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی گمراہ کن تشہیر کیخلاف کارروائی کا اعلان
  • کمپیٹیشن کمیشن کا ہاؤسنگ سوسائٹیز کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • الیکشن کمیشن کی تجویز: نئے اور پرانے شناختی کارڈز پر پتے درست کیے جائیں
  • جب محافظ ہی مجرم بن جائیں: پولیس اہلکاروں کے جرائم اور عوام کی بے بسی، حل کیا ہے؟
  • بھارت، الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا
  • عوام ہو جائیں ہوشیار، دودھ کی قیمت 300 روپے لیٹر تک جانے کا امکان
  • لوگ اس لیے منتخب نہیں کرتے کہ استعفے دیکر گھر چلے جائیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان پر تنقید
  • حکومت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
  • اسلام آباد پولیس کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی آڈیو کی تردید، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان