الیکٹرک بسوں کی تشہیری مہم کیلیے ایک ارب روپے فنڈ کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے الیکٹرک بسوں کی تشہیری مہم اور افتتاحی تقاریب کے لیے مانگے گئے ایک ارب روپے کے فنڈز فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے، محکمہ خزانہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ اخراجات غیر ضروری اور تخمینے ضرورت سے کہیں زیادہ ہیں، اس لیے منصوبے پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ خزانہ نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ الیکٹرک بسوں کی لانچنگ کے لیے تشہیری مہم اور میڈیا کوریج پر بھاری رقم خرچ کرنا موجودہ مالی حالات میں مناسب نہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبے کو پہلے ہی سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر اہم منصوبوں کے لیے بھاری اخراجات کا سامنا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی صوبائی حکومت کو مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ خزانہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اخراجات کا تخمینہ کم کر کے منصوبہ دوبارہ پیش کرے، تاکہ صرف ضروری مدات پر رقم خرچ کی جا سکے۔
دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے ترجمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ خزانہ نے کسی سمری کو باضابطہ طور پر مسترد نہیں کیا بلکہ رائے دی ہے اور اس معاملے پر حتمی فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے۔” ترجمان کے مطابق ای بسوں کا منصوبہ گزشتہ اور موجودہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام (ADP) کا حصہ ہے اور یہ اسکیمیں منصوبہ بندی و ترقی (P&D) بورڈ سے منظور شدہ ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ لانچنگ تقریبات کے اخراجات کی حتمی منظوری تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے بعد دی جائے گی، جبکہ ای بس منصوبے سمیت تمام سرکاری اخراجات کا باقاعدہ آڈٹ کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب پہلے ہی ای بسوں کے منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کر چکی ہے اور یہ پراجیکٹ صوبے کے شہری ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی بہتری لانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی، پبلک ٹرانسپورٹ میں جدیدیت اور شہریوں کے لیے صاف ستھری سفری سہولت فراہم کرنا ہے، اس حوالے سے تشہیری مہم کی منظوری پر حکومتی سطح پر حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ ٹرانسپورٹ تشہیری مہم کے لیے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔