---علامتی فوٹو 

کمپیٹیشن کمیشن کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی گمراہ کُن تشہیر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

سی سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائری کی جائے گی، کمپیٹیشن کمیشن کے مارکیٹنگ انٹیلیجنس یونٹ نے ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔

سی سی پی کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کے غلط، جھوٹے دعوؤں پر قانونی کارروائی کی جائے گی، کمپیٹیشن کمیشن نے عوام سے شواہد اور شکایات جمع کروانے کی اپیل کی ہے۔

سی سی پی کا کہنا ہے کہ کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز گمراہ کُن تشہیر کے لیے اسلام آباد کا نام استعمال کرتی ہیں، این او سی اور سی ڈی اے وابستگی کے جھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں، ترقیاتی کام کے بارے میں اشتہارات میں جعلی تصاویر، ویڈیوز کے استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

سی سی پی کے مطابق بجلی، گیس، پانی اور دیگر سہولتوں کے جھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں، گمراہ کُن مارکیٹنگ کے لیے مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں کو اشتہارات میں استعمال کیا جاتا ہے اور ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر چھپے ہوئے چارجز لیے جاتے ہیں۔

سی سی پی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ نامکمل منصوبوں پر غیر حقیقی منافع کے وعدوں کی شکایات ہیں، خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں کو گمراہ کر کے سرمایہ کاری کروائی جاتی ہے جو کہ گمراہ کُن تشہیر کمپیٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، گمراہ کُن مارکیٹنگ پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہاؤسنگ سوسائٹیز کمپیٹیشن کمیشن گمراہ ک ن سی سی پی ن تشہیر

پڑھیں:

تھانہ لوہی بھیر پولیس کی بڑی کارروائی، افغان گروہ کے 3 کارندے گرفتار

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم افغان گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 4 لیپ ٹاپس اور ایک آئی پیڈ برآمد کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ، عثمان اللہ اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ انہیں قرارِ واقعی سزا دلائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: جرائم کو پروان چڑھاتے پولیس اہلکار، قانون کے محافظ مجرموں کو سزا ملتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغان گروہ ترجمان اسلام آباد پولیس تھانہ لوہی بھیر

متعلقہ مضامین

  • کمپٹیشن کمیشن کا ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی گمراہ کن تشہیر کیخلاف کارروائی کا اعلان
  • میرے خلاف صحافیوں ، کرکٹرز اور پی سی بی کے لوگوں نے منفی مہم چلائی: احمد شہزاد کا دعویٰ
  • پارکس کے کمرشل استعمال پر جماعت اسلامی کی درخواست پر میئر کراچی سمیت دیگر عدالت طلب
  • تھانہ لوہی بھیر پولیس کی بڑی کارروائی، افغان گروہ کے 3 کارندے گرفتار
  • بھارت، الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا
  • سندھ بلڈنگ، ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا دھندہ بے لگام
  • حکومت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
  • اسلام آباد پولیس کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی آڈیو کی تردید، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی جاری، اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے واضح کردیا