تھانہ لوہی بھیر پولیس کی بڑی کارروائی، افغان گروہ کے 3 کارندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم افغان گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 4 لیپ ٹاپس اور ایک آئی پیڈ برآمد کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے
گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ، عثمان اللہ اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ انہیں قرارِ واقعی سزا دلائی جا سکے۔
مزید پڑھیں: جرائم کو پروان چڑھاتے پولیس اہلکار، قانون کے محافظ مجرموں کو سزا ملتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان گروہ ترجمان اسلام آباد پولیس تھانہ لوہی بھیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان گروہ ترجمان اسلام آباد پولیس
پڑھیں:
کراچی، خواتین کو لوٹنے والوں سے سچل پولیس کا مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
کراچی:شہر قائد میں سچل پولیس نے سپر ہائی وے چانڈیو گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم عظمت کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم اشوک کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون، خواتین سے چھینا گیا پرس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ گروہ شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ریسٹورانٹس کے باہر زیادہ تر خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ واقعے کے وقت بھی ملزمان ایک فیملی کی خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔
سچل پولیس کے مطابق ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔