کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد اور گرد و نواح میں قائم مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رئیل سٹیٹ ڈویلپرز کی جانب سے سوسائٹیوں اور منصوبوں کے بارے میں گمراہ کن تشہیر کرنے پر قانونی کارروائی کرے گا۔

جاری بیان کے مطابق کمپٹیشن کمیشن کے مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ اور آفس آف فیئر ٹریڈ نے اس سلسلے میں وسیع ڈیٹا اور شواہد اکھٹے کئے ہیں جن سے ظاہر ہوا کہ مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ڈویلپرز عوام کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لئے غلط اور بے بنیاد دعوے اور تشہیر کرتے ہیں جن سے شہریوں کو نقصان ہوتا ہے۔

یہ انکوائری خاص طور پر ان منصوبوں کے خلاف کی جا رہی ہے جو اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری یا کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں واقع ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں حالانکہ وہ درحقیقت ان کی حدود سے باہر واقع ہیں۔

کمیشن نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول صارفین، سرمایہ کاروں اور اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس انکوائری میں تعاون کرتے ہوئے دستیاب شواہد، دستاویزات یا تشہیری مواد اور شکایات کمپٹیشن کمیشن کو آن لائن کمپلنٹ پورٹل پر فراہم کریں۔کمیشن کے ابتدائی تجزیے میں نوٹ کیا گیا ہے کہ کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رئیل سٹیٹ منصوبے، منصوبے کے مقام بارے غلط دعویٰ کرتے ہیں جیسے گمراہ کرنے کے لئے کہ راولپنڈی، اٹک، ٹیکسلا یا مری میں واقع منصوبوں کے ساتھ اسلام آباد کا نام استعمال کرتے ہیں۔

اسی طرح سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطلوبہ منظوریوں اور این او سی یا سرکاری وابستگی کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں۔

اسی طرح یہ سوسائٹیاں اپنے اشتہارات میں ڈویلپمنٹ اور ترقیاتی کام کے حوالے سے جعلی یا بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی تصاویراور ویڈیوز استمال کرتے ہیں۔ اسی طرح منصوبے میں بجلی، گیس، پانی، اسکول، اسپتال یا کمیونٹی سینٹر جیسی سہولیات کی دستیابی کی جھوٹی یقین دہانیاں کی جاتی ہیں۔

یہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں اپنے ان منصوبوں کی تشہیر کے لئے مشہور شخصیات خصوصا اداکاروں اور مشہور کھلاڑیوں کو اشتہارات میں استمال کرتے ہیں تا کہ عوام کو متوجہ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ منصوبے میں یونٹ کی قیمت کے ساتھ ڈویلپمنٹ اور دیگر چھپے ہوئے چارجر اور اقساط کی گمراہ کن سکیمیں متعارف کروائی جاتیں ہیں۔

کئی رئیل اسٹیٹ منصوبے جو کہ ابھی تکمیل میں بھی نہیں ہوتے، سرمایہ کاری پر غیر حقیقی منافع کے وعدے کرتے ہیں۔ایسی ہائوسنگ سوسائٹیاں اور رئیل سٹیٹ کے منصوبے صارفین ، سرمایہ کاروں اور بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کو دھوکہ دیتی ہیں، اور رئیل سٹیٹ کی مارکیٹ میں مقابلے کو متاثر کرتی ہیں اور صارفین کے اعتماد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

واضح رہے کہ گمراہ کن تشہیر کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے اور جرم ثابت ہونے پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے یا سالانہ ٹرن اوور کا 10 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے جبکہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے مزید قانونی اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمپٹیشن کمیشن اور رئیل سٹیٹ گمراہ کن کرتے ہیں

پڑھیں:

ٹمبرمافیا کیخلاف کارروائی، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد

محکمہ جنگلات چکوال اورجہلم ڈویژن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قیمتی لکڑی کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

چند روز قبل بھیرہ موٹروے کے مقام پر ایک کنٹینر کو روک کر اس میں موجود 906.25 مکعب فٹ قیمتی لکڑی برآمد کی گئی، جس میں چیڑ، کیل اور پرتال کی اقسام شامل تھیں۔

مذکورہ لکڑی کو بحقِ سرکار ضبط کر لیا گیا۔ کنزرویٹر فاریسٹ پوٹھوہار سرکل شوکت علی کے مطابق یہ کارروائی دونوں ڈویژنز کے ڈی ایف اوز کی مؤثر حکمتِ عملی اور بروقت رسپانس کا نتیجہ ہے۔

محکمہ جنگلات نے غیر قانونی طور پر لکڑی اسمگل کرنے والے ملزم محمد بلال پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 73 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے، جو کہ محکمہ کی اب تک کی ریکارڈ سزا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد نہ صرف قیمتی جنگلات کا تحفظ ہے بلکہ لکڑی کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث عناصر کو واضح پیغام دینا بھی ہے کہ ایسے جرائم کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھیرہ موٹروے پرتال پوٹھوہار جہلم چکوال چیڑ شوکت علی قیمتی لکڑی کنزرویٹر فاریسٹ کیل لکڑی محکمہ جنگلات

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں پل کو اڑانے کی کوشش ناکام، دہشت گردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر قانونی کارروائی جاری، وارنٹ گرفتاری برقرار
  • بچوں کو مہنگی کتابیں ، کاپیاں اور یونیفارم بیچنے والے نجی سکولوں کی شامت آ گئی
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • امارات کا کینیڈا میں 50 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
  • مہنگی کاپیاں، یونیفارم، 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری
  • مہنگا یونیفارم اور اسٹیشنری، 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • لوگو والی کاپیاں اوریونیفارم فروخت کرنے والے17 بڑے اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری
  • ٹمبرمافیا کیخلاف کارروائی، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد
  • اسلام آباد ہائی کورٹ : کنگڈم ویلی کی درخواست خارج