ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے قومی شناختی کارڈز پر موجود ادھورے ایڈریسز مکمل کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ شناختی دستاویزات کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

 الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ گاؤں دیہات کی سطح پر گلیوں اور گھروں کو بھی نمبر الاٹ کئے جائیں، نئے اور پرانے شناختی کارڈز پر پتے درست کیے جائیں، دیہاتوں میں بستیوں کی گلیوں اور مکانات کو بھی نمبر الاٹ کیے جائیں۔

صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا

اعلامیے کے مطابق ووٹر لسٹوں اورپولنگ اسٹیشنز کے قیام میں مسائل پیدا ہوتے ہیں، گلی  یا گھر نمبر موجود نہ ہونے کی وجہ سے تصدیق کا عمل مشکل ہو جاتا ہے، نامکمل ایڈریس سےووٹرز کی درست طور پر نشاندہی نہیں ہو پاتی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے سے 6 ماہ قبل مردم شماری ہو تو حلقہ بندیاں نہیں ہونی چاہییں، الیکشن میں تاخیر سے بچنے کےلئے حلقہ بندیاں الیکشن کے بعد ہوں گی، انتخابات سے قبل ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کے دوران عملے کی بھرتی بھی ایک بڑا چیلنج رہی، ووٹرز رجسٹریشن تصدیق میں شامل سٹاف کو الیکشن آفیشل ڈیکلیئر کیا جائے۔ غلطی کی صورت ميں ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔

سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

13 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا بیان جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی مناسبت سے الیکشن کمیشن پاکستان نے بیان جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات والے حلقوں میں انتخابی مہم 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب ختم ہو جائیگی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار پولنگ کے
اختتام سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کریں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 13 حلقوں میں 23 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • فارم45لےکرنکلنا؛ بلاول نے ضمنی الیکشن کیلئے ہدایت بھیج دی
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل
  • الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی بات کو غلط سمجھا، علی محمد خان
  • الیکشن کمیشن کا نوٹس: رانا ثنا اللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب
  • ہری پور، عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلیے پاک فوج طلب
  • الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی 
  • الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا
  • جوڈیشل کمیشن کے 3 اجلاسوں کا ایجنڈا جاری، ججز تعیناتی سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے
  • 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا بیان جاری
  • حیدرآباد ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے جائزہ اجلاس کی صدارت کی