Jang News:
2025-10-07@15:22:16 GMT

چچا کیخلاف بھتیجی سازش کررہی ہے، وقار مہدی

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

چچا کیخلاف بھتیجی سازش کررہی ہے، وقار مہدی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ چچا کے خلاف بھتیجی سازش کر رہی ہے، یہ آپ کے گھر کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹیں۔

ایک بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ وسطی پنجاب ہو یا جنوبی پنجاب بستیاں ڈوبی ہوئی ہیں، کچے کے علاقے کے سوا سندھ میں کہیں پانی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہم نے کبھی صوبائیت اور تقسیم کا نعرہ نہیں لگایا، پیپلز پارٹی گالی گلوچ پر یقین نہیں رکھتی۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہم نے لسانیت کے خلاف جدوجہد کی، پیپلز پارٹی نے ملک اور عوام کےلیے کام کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب ہو یا خیبر پختونخوا یا پھر گلگت بلتستان، ہم عوامی جماعت ہیں، عوام کی بات کریں گے، بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ ملک کا وقار عالمی سطح پر بحال کرایا۔

وقار مہدی نے یہ بھی کہا کہ چچا کے خلاف بھتیجی سازش کر رہی ہے، یہ آپ کے گھر کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کیخلاف یک طرفہ مہم چلائی جارہی ہے، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  گزشتہ کچھ دن سے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف یک طرفہ مہم چلائی جارہی ہے جب کہ اس وقت پنجاب کے سیلاب زدہ عوام کے لیے ہمدردی کا وقت ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پنجاب میں سیلاب کے بعد صورتحال خراب ہوئی تو پی پی اور سندھ حکومت نے پنجاب کی عوام کے لیے کوشش تیز کی، بلاول بھٹو نے خود وہاں کے دورے کیے وہاں تنظیم کو متحرک کیا، گورنر پنجاب نے بھی بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے پنجاب کے رہنما بھی عوام میں نظر آئے، اس دوران بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے کہا کہ عالمی اداروں سے اپیل کی جائے، کیونکہ دوسرے ممالک کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلی ہورہی ہے،  تو ہم عالمی اداروں سے ہی رجوع کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بات اس لیے کی کہ اس سے فوری امداد کی جاسکتی ہے، بی آئی ایس پی  پر اعتراضات آئے اور اس لیے آئے کہ وہ اسکیم بی بی شہید کے نام سے صدر زرداری نے شروع کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے کہا اور شہباز شریف کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے عالمی اداروں سے اپیل کی،  کسی نے کہا کہ کوئی خوددار کیسے اپیل کرسکتا ہے لیکن وزیر اعظم نے اپیل کی،  پنجاب حکومت کی جانب سے مسلسل تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ تنقید پی پی پر کی جارہی ہے لیکن نشانہ ان کا وفاقی حکومت ہے، ان کے وفاقی حکومت سے مسائل چل رہے ہیں، ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں لیکن ایشوز بیس پر حکومت کو سپورٹ کرتے ہیں، پنجاب حکومت کی وفاقی حکومت کے خلاف ہونے والی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، ان کی جیلیسی فیکٹر کا ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم نے کامیاب دورے کیے شاید ان دوروں سے مسئلہ ہے، ان کے وزیر اعظم سے جیلسی کے ایشوز پرانے چل رہے ہیں، وزیر اعظم سندھ اور بلوچستان جاتے ہیں تو وزرائے اعلی ان کا استقبال کرتے ہیں، لیکن پنجاب میں نا ان کا استقبال کیا جاتا ہے نہ پروٹوکول دیا جاتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • شعلےاگلتی زبانوں میں سیزفائر کی امید کیسے رکھی جاسکتی ہے؟ عظمیٰ بخاری
  • چچا کیخلاف بھتیجی سازش کررہی ہے، گھر کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹیں، وقار مہدی
  • حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتمادلائیں، تحریک انصاف کی پیپلزپارٹی کو پیشکش
  • پیپلز پارٹی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، واک آؤٹ
  • پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ، یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی
  • پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کیخلاف یک طرفہ مہم چلائی جارہی ہے: شرجیل میمن
  • پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کیخلاف یک طرفہ مہم چلائی جارہی ہے، شرجیل میمن
  • پیپلز پارٹی پنجاب میں غیر آئینی مداخلت کررہی ہے، عظمی بخاری
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کے کینالز منصوبے خلاف آئین قرار دیدیے